جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں کے ساتویں سپیل کا الرٹ جاری کردیا

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں مون سون بارشوں کے ساتویں اسپیل کے

حوالے سے الرٹ جاری کرتے ہوئے مختلف اضلاع میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان کے مطابق پنجاب میں 21 اگست کی شام سے 23 اگست تک کئی علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔ اس دوران راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، گجرات اور منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہے۔

ترجمان کے مطابق لاہور، سرگودھا، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ میں بھی موسلادھار بارش ہوسکتی ہے، جبکہ بھکر، لیہ، ڈیرہ غازی خان، ملتان، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان کے مختلف علاقوں میں بھی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے پیش نظر لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں شہری علاقوں کے زیر آب آنے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اسی طرح برساتی نالوں میں اچانک طغیانی اور پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ بھی موجود ہے۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے پنجاب سیف انور جپہ نے بتایا کہ مری، گلیات اور دیگر پہاڑی علاقوں کے لیے بھی خصوصی احتیاطی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ کردیا گیا ہے، جبکہ بڑے شہروں میں ممکنہ اربن فلڈنگ سے نمٹنے کے لیے انتظامیہ کو پیشگی انتظامات مکمل رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت، آبپاشی، تعمیرات و مواصلات، لوکل گورنمنٹ اور لائیو اسٹاک سمیت متعلقہ اداروں کو بھی الرٹ کردیا گیا ہے۔ صوبے کے تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق مون سون کے دوران کچے اور خستہ حال مکانات کے گرنے سے جانی نقصان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے، اس لیے شہری ایسے گھروں میں رہائش سے گریز کریں۔ شدید بارش، آندھی یا طوفان کے دوران غیر ضروری سفر نہ کریں اور ممکنہ حد تک مقامات پر رہیں۔

پی ڈی ایم اے نے شہریوں کو آسمانی بجلی سے بھی محتاط رہنے کی ہدایت کی ہے۔ عوام کھلے آسمان تلے جانے سے گریز کریں، جبکہ والدین بچوں پر خصوصی نظر رکھیں اور انہیں نشیبی علاقوں میں جمع پانی، بجلی کی تاروں اور کھمبوں کے قریب جانے سے روکیں۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ خراب موسم کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…