پیر‬‮ ، 19 اکتوبر‬‮ 2026 

پنشن کے لیے بینکوں کے چکر لگانے کی ضرورت نہیں، وزیراعظم نے نئی سہولت فراہم کردی

datetime 20  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوذ ڈ یسک) وزیراعظم شہباز شریف نے پنشنرز کی سہولت کے لیے ’پروف آف لائف سرٹیفکیٹ‘ کے جدید نظام کا باقاعدہ افتتاح کردیا،

جس کے تحت بائیومیٹرک اور چہرے کی شناخت جیسی ٹیکنالوجی کو استعمال کیا جائے گا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ حکومت ملک کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ ان کے مطابق پنشنرز کے لیے متعارف کرایا جانے والا نیا نظام ایک اہم سہولت ہے، جبکہ بائیومیٹرک اور فیشل ویری فکیشن کا جدید طریقہ بزرگ شہریوں کی آسانی اور خدمت کے لیے ایک مثبت قدم ہے۔

شہباز شریف نے اس منصوبے کی تکمیل پر وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، چیئرمین نادرا اور سیکریٹری خزانہ سمیت دیگر متعلقہ حکام کو مبارکباد پیش کی۔ وزیراعظم کے مطابق نئے نظام کے نفاذ سے پنشنرز کو تصدیق کے لیے بار بار بینک جانے کی ضرورت نہیں رہے گی، جس سے بالخصوص بزرگ اور معذور افراد کو نمایاں سہولت ملے گی۔

 پنشن کے نظام میں ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنشن کے نظام میں جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق ڈیجیٹل سہولیات کے ذریعے پنشن کے نظام میں شفافیت اور کارکردگی کو مزید بہتر بنایا جاسکے گا۔

انہوں نے بتایا کہ نادرا کی جانب سے فراہم کی جانے والی سہولتوں کا دائرہ مزید وسیع کیا گیا ہے، جبکہ راست نظام کے ذریعے پنشن کی ادائیگی میں تیزی اور شفافیت لانے میں مدد ملے گی۔

وزیر خزانہ کے مطابق پنشنرز کو شناخت کی تصدیق کی یہ سہولت بغیر کسی فیس کے فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ چہرے کے ذریعے تصدیق کا نظام پنشنرز کا ایک دیرینہ مطالبہ تھا، جسے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے عملی شکل دے دی گئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…