جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

عمران خان طبی معائنے کے بعد شفا اسپتال سے واپس اڈیالہ جیل منتقل

datetime 21  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو اسلام آباد کے شفا اسپتال میں طبی معائنہ مکمل ہونے کے بعد دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ شفا اسپتال میں عمران خان کے مختلف طبی ٹیسٹ اور ضروری معائنے کیے گئے۔ ذرائع کے مطابق انہیں رات کے وقت سخت سیکیورٹی انتظامات کے تحت اسپتال پہنچایا گیا، جہاں طبی معائنے کے بعد جیل حکام نے انہیں واپس اڈیالہ جیل منتقل کردیا۔وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے اپنے بیان میں بتایا کہ سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں عمران خان کو 20 اور 21 اگست کی درمیانی شب اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔ ان کے مطابق ماہر امراض چشم، ماہر امراض قلب اور فزیشن سمیت ماہر ڈاکٹروں پر مشتمل ٹیم نے ان کا مکمل طبی معائنہ کیا۔عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ ڈاکٹروں نے معائنے کے بعد عمران خان کو طبی اعتبار سے صحت مند قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ طبی جانچ کے تمام مراحل کے دوران عمران خان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان بھی موجود رہیں۔

ان کے مطابق طبی کارروائی مکمل ہونے کے بعد عمران خان کو 21 اگست کی صبح تقریباً 5 بجے دوبارہ اڈیالہ جیل منتقل کردیا گیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کے طبی معائنے کے لیے خصوصی میڈیکل ٹیم تشکیل دی گئی تھی، جس میں ماہر امراض قلب، جنرل فزیشن اور ماہر امراض چشم شامل تھے۔ ان کی ہمشیرہ عظمیٰ خان کے علاوہ ذاتی معالج ڈاکٹر فیصل بھی اس ٹیم کا حصہ تھے۔واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے عمران خان کو دو روز کے اندر اسپتال منتقل کرنے اور اہل خانہ کو ہفتے میں ایک مرتبہ ملاقات کی اجازت دینے کی ہدایت کی تھی۔ عدالتی حکم کے بعد عمران خان کی بہن نورین خان کو بھی اڈیالہ جیل میں ان سے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…