اسلام آباد (نیوز ڈیسک)بانی پی ٹی آئی عمران خان کو طبی معائنے اور علاج کے لیے اسلام آباد کے پمز اسپتال منتقل کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
اہم اجلاس کے بعد ان کی اسپتال منتقلی کے امکانات میں اضافہ ہوا ہے، تاہم حتمی فیصلہ تاحال سامنے نہیں آیا۔ذرائع کے مطابق عمران خان کو پمز منتقل کرنے کے معاملے پر متعلقہ حکام کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ اس حوالے سے انتظامی اور سکیورٹی امور کا تفصیلی جائزہ بھی لیا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اہم اجلاس میں پمز اسپتال میں میڈیکل بورڈ کی تشکیل اور سابق وزیراعظم کی سکیورٹی سے متعلق انتظامات پر بھی غور کیا گیا۔مزید بتایا گیا ہے کہ عمران خان کی ممکنہ منتقلی کے پیش نظر پمز اسپتال میں ابتدائی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں۔
اسپتال میں ان کے طبی معائنے، علاج اور سکیورٹی سے متعلق ضروری انتظامات کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے۔تاہم عمران خان کو پمز اسپتال منتقل کرنے کے حوالے سے آخری فیصلہ متعلقہ حکام کی منظوری کے بعد ہی کیا جائے گا۔



















































