پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

بینائی واپس لوٹانے کیلئے ”وائڈ اسکرین لینس“ تیار

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

لندن(نیوز ڈیسک) ماہرین نے پہلی مرتبہ عمررسیدگی سے لاحق ہونے والے لاعلاج نابینا پن کو دور کرنےکے لیے ایک خاص وائڈ اسکرین لینس تیار کیا ہے جسے سے دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو فائدہ ہوگا۔یونیورسٹی آف مورسیا، اسپین کے پروفیسر پابلو آرٹل اور لندن آئی اسپتا ل فارما کے چیف میڈیکل افسر کی جانب سے تیار کیے گئے اس لینس کو ”آئی میکس“ کا نام دیا گیا ہے جو حقیقت میں 2 لینس کا مجموعہ ہے۔ اس لینس کو کورنیا اور آنکھوں کے خمیدہ حصے کے درمیان لگایا جاتا ہے جسے سلکس کہتے ہیں، اس لینس کی بدولت آنکھ نہ صرف سیدھ میں ٹھیک طرح سے دیکھتی ہے بلکہ کسی وائڈ اینگل کیمرے کی طرح اطراف کے مناظر کو بھی دیکھا جاسکتا ہے کیونکہ لینس روشنی جمع کرکے پورے میکیولا پر گراتا ہے۔50 اور 55 سال سے زائد عمر کے افراد میں بڑھاپے سے وابستہ نابینا پن ایک عام کیفیت ہے جسے ”ایج ریلیٹڈ میکیولر ڈی جنریشن“ کہا جاتا ہے۔ اس میں روشنی محسوس کرنے والے خلیات متاثر ہوتے ہیں اور رفتہ رفتہ پوری بصارت کم ہوجاتی ہے اور ایک منظر کی تمام تفصیلات ظاہر نہیں ہوتیں۔ لیکن اس ”وائڈ اسکرین وڑن“ لینس سے اس مرض پر کافی حد تک قابو پایا جاسکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہےکہ دواو¿ں سے مرض کی رفتار کو کم ضرور کیا جاسکتا ہے لیکن اس کا حتمی علاج موجود نہیں تاہم وائڈ اسکرین لینس بہت حد تک خمیدہ ہے اور اطراف سے روشنی جمع کرکے آنکھ کے حصے ”میکیولہ“ پر منظر ظاہر کرتا ہے اور اس کے ا?پریشن میں صرف 10 منٹ صرف ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق موتیے کے آپریشن سے گزر کر آنکھ میں لینس لگوانے والے مریضوں میں بھی یہ لینس لگوایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ بہت چھوٹا ہے اور اس کے لیے مراحل سے گزر کر لینس کو بار بار ڈیزائننگ سے گزارا گیا۔ گزشتہ برس اس لینس کو لگانے کا کامیاب تجربہ 89 سالہ خاتون میں کیا گیا جس کے بعد ان کی ختم ہوتی بصارت بہتر ہوگئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…