کراچی (نیوزڈیسک ) زرمبادلہ کے ذخائر اکیس ارب ڈالر کی تاریخی سطح کے قریب پہنچ گئے، اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اصل ذخائر صرف دو سے تین ارب ڈالر ہیں، باقی سب قرضہ ہے۔عالمی بینک سے پچاس کروڑ ڈالر جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک سے چالیس کروڑ ڈالر چند ہفتوں میں موصول ہونے کے بعد، زرمبادلہ کے ذخائر ملکی تاریخ میں پہلی بار اکیس ارب ڈالر سے تجاوزکرجائیں گے۔ آئی ایم ایف سے بھی آئندہ ماہ پچاس کروڑ ڈالر کی قسط بھی متوقع ہے۔ اس وقت زرمبادلہ کا حجم انیس ارب 75 کروڑ ڈالر ہے، جو چار ماہ کی درآمدات کیلئے کافی ہیں۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے19 ارب ڈالر میں صرف دو سے تین ارب ڈالر خالص ذخائر ہیں، باقی سب قرضہ ہے، برآمدات میں اضافے کے بجائے حکومت مسلسل قرضوں سے ذخائر بڑھارہی ہے۔