اسلام آباد (آن لائن) خوبرو ڈالر گرل ایان علی نے کالے دھن میں مبینہ طور پر ملوث شخصیات کا ڈیٹا اکٹھا کرنا شروع کر دیا‘ اگلے دو ہفتوں میں یہ تفصیلی معلومات ایف آئی اے اور کسٹم حکام کے سپرد کئے جانے کا امکان ہے۔ ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ ماڈل ایان علی نے آخری راﺅنڈ کھیلنے کے لئے تیاریاں مکمل کرنا شروع کر دی ہیں۔ 120 صفحات پر مشتمل مختلف کاروباری‘ سیاسی‘ شخصیات سمیت بیورو کریٹس کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے بعض صفحات مرتب بھی کر لئے گئے ہیں۔ ان تفصیلات میں اہم شخصیات بارے کا فی کچھ درج کیا گیا ہے تاہم ابھی تک ماڈل نے یہ مرتب کردہ بعض صفحات کسی بھی سیکیورٹی ادارے کے حوالے نہیں کئے ہیں۔ ماڈل ایان علی چاہتی ہیں کہ وہ اس ڈیٹا کو بیرون ملک جا کر قتل کریں اس حوالے سے بعض قانونی ماہرین کی خدمات بھی حاصل کی ہیں۔ آئینی و قانونی پہلوﺅں کا بھرپور جائزہ لینے کے بعد یہ تفصیلات سیکیورٹی اداروں کے سپرد کر دی جائیں گی۔ ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ ان تفصیلات کے حصول کی شرط پر کسٹم حکام نے تاحال ماڈل کی ضمانت کو خارج کرنے کے لئے اعلیٰ عدلیہ سے رجوع نہیں کیا ہے۔