جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

مچل سٹارک نے تیز ترین گیند کراکے کرکٹ کی دنیا میں نیا ورلڈ ریکارڈ قائم کردیا

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ(نیوز ڈیسک)آسٹریلوی بولر مچل سٹارک نے 160.4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کراکے دنیا کے ریکارڈ ساز بولرز میں اپنا نام درج کراتے ہوئے نیا ورلڈ ریکارڈ بنادیا ہے۔تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا اورنیوزی لینڈ کے درمیان آسٹریلیا کرکٹ ایسوسی ایشن گراو191نڈ میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز انہوں نے یہ کارنامہ سرانجام دیا ہے۔مچل سٹارک نے نیوزی لینڈ کے سٹار پلیئرروز ٹیلر کو 160.4 کلومیٹر کی رفتار سے گیند کراکے ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ تیز رفتار گیند بازی کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔مجموعی طور پر سب سے زیادہ تیز گیند کرانے کا ریکارڈ پاکستان کے شعیب اختر کے پاس ہے جنہوں نے 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی تھی اس کے علاوہ آسٹریلیا کے شان ٹیٹ اور بریٹ لی نے 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی ہے جبکہ جیف ٹومسن نے 160.6 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند کرائی ہوئی ہے جس کے بعد مچل سٹارک کرکٹ کی تاریخ میں 160 کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار پر گیند کرانے والے پانچویں بولر بن گئے ہیں۔



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…