جمعہ‬‮ ، 07 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

پی سی بی کی محمد اکرم پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری

datetime 15  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک )پی سی بی کی محمد اکرم پر مہربانیوں کا سلسلہ جاری ہے، اکیڈمی ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنے والے سابق کرکٹر پاکستان سپر لیگ کے کوچنگ پینل میں شامل ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل کیلیے خدمات پیش کرنے والے 15کوچز کی فہرست جاری کردی گئی، ان میں سے 13غیرملکی ہیں،یہ تمام ا?فیشلز فرنچائز کے فعال ہوتے ہی سلیکشن کیلیے دستیاب ہونگے۔ چیئرمین کی ہدایات کے باوجود ٹی وی کمنٹری کرنے پر محمد اکرم کو اکیڈمی ہیڈ کوچ کا عہدہ چھوڑنا پڑا تھا۔
تاہم سابق ٹیسٹ کرکٹر کے خیر خواہوں نے نوازشات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے انھیں پاکستان سپر لیگ کے کوچنگ پینل میں شامل کرادیا، دوسرے پاکستانی کوچ عبدالرحمان ہیں جنھوں نے پشاور کو قومی ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بنوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا، ملک میں موجود بیشتر باصلاحیت کوچز نظر انداز کردیے گئے۔
ان میں ثقلین مشتاق، راشد لطیف، باسط علی، جلال الدین، توصیف احمد اور صبیح اظہر جیسے نام شامل ہیں، پی سی بی کی پریس ریلیز کے مطابق فرنچائزز جنوبی افریقی مکی ا?رتھر، گراہم فورڈ، ایرک سائمنز، رے جینگز، آسٹریلوی اسٹورٹ لا، ڈیرن بیری، شین جرجینسن، انگلش اینڈی مولز، کرس ایڈمز، ویسٹ انڈین اوٹس گبسن، گورڈن گرینج، سری لنکن چمندا واس اور بھارتی روبن سنگھ کی خدمات حاصل کرسکیں گی۔
یہ کوچز مختلف لیگز، کاو¿نٹیز اور ملکی و غیرملکی ٹیموں کیلیے کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ پی ایس ایل گورننگ کونسل کے چیئرمین نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ فی الحال چند نام دیے گئے مزید کی تفصیلات بھی جلد جاری کریںگے،فرنچائزز کو اپنے کوچنگ پینل کے انتخاب کا بہترین موقع ملے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آئوٹ آف سلیبس


لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…