منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

ترقیاتی اختیارات کی مقامی حکومتوں کو منتقلی کے عمل سے مقامی سطح پر ترقی عوام کے قریب ہو گئی ہے،وزیراعلی

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

پشاور(نیوزڈیسک)خیبرپختونخوامیں ایک نئی تاریخ رقم ہوگئی اس سے قبل کسی بھی دوسرے صوبے یہ اقدام نہیں کیا۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ترقیاتی اختیارات کی مقامی حکومتوں کو منتقلی کے عمل سے مقامی سطح پر ترقی عوام کے قریب ہو گئی ہے اور اس عمل سے ترقیاتی منصوبوں کی عوامی سطح پر دیکھ بھال اور جوابدہی جیسے پہلوﺅں کو فروغ ملے گا بدھ کے روز یہاں ©”مقامی آبادیوں کی شرکت سے ترقی” کے موضو ع پر منعقدہ کانفرنس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ خیبرپختونخوا کی موجودہ حکومت نے صوبے کے پسماندہ ترین طبقات کے معاشی اور سماجی حالات میں مثبت تبدیلی لانے کا عزم کررکھا ہے اور انہیں ترقی کے ثمرات سے مساوی طور پر مستفید کرنے کیلئے اقدامات کر رہی ہے کانفرنس کا انعقاد یورپی یونین، رورل سپورٹ پروگرام نیٹ ورک اور سرحد رورل سپورٹ پروگرام نے مشترکہ طور پر کیا تھا کانفرنس سے اسلام آباد میں یورپی یونین کے سفیر جین فرنکائز کاٹین، آر ایس پی این کے چیئرمین شعیب سلطان خان اور ایس آر ایس پی کی نمائندہ نے بھی خطاب کیا وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے خیبرپختونخوا کی ترقی کیلئے یورپی یونین کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں یورپی یونین کے تعاون سے شروع کئے گئے ترقیاتی پروگرام متعدد دیگر امدادی اداروں کے مقابلے میں زیادہ اہمیت کے حامل ہیں کیونکہ ان پروگراموں کی منصوبہ بندی اورتکمیل کے مراحل میں مقامی آبادیوں کی مشاورت اور شرکت کو یقینی بنایا گیا ہے اُنہوں نے کہاکہ اس عمل سے منصوبوں کی پائیداری اور مقامی سطح پر ان کی اپنائیت اور دیکھ بھال میں مدد ملے گی اُنہوں نے کہاکہ اس طرح کے منصوبوں کا مقامی سطح پر فوری فائدہ ہوتا ہے کیونکہ ان میں اُن ضروریات کو پورا کیا جاتا ہے کی جنکی مقامی طور پر نشاندہی کی گئی ہو وزیراعلیٰ نے کہاکہ موجودہ خیبرپختونخوا حکومت نے مقامی سطح پر عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے بلدیاتی حکومتوں کے ذریعے ایساہی نظام متعارف کرایا ہے اُنہوں نے کہاکہ شراکتی منصوبے جنگ، سیلابوں اور زلزلہ جیسی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے بھی سود مند ثابت ہوئے ہیں اُنہوں نے کانفرنس کے انعقاد کیلئے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے اُمید ظاہر کی کہ کانفرنس سے منتخب نمائندے، سرکاری محکمے، سول سوسائٹی اور امدادی اداروں کو مقامی ترقی کے فروغ کے حوالے سے ایک دوسرے کے تجربات اور مشاہدات سے استفادہ کرنے کا موقع ملے گا اُنہوں نے اس موقع پر یورپی یونین کے امدادی اداروں کے تعاون سے شروع کئے گئے منصوبوں کی کامیابی کیلئے صوبائی حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون کا یقین دلایا اس سے قبل یورپی یونین کے سفیر جین فرنکائز کاٹین نے وزیراعلیٰ ہاﺅس میں خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک سے ملاقات کی اور اُن سے باہمی دلچسپی کے اُمور خصوصاً صوبائی حکومت کے ترقیاتی عمل اور ترجیحات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا چیف سیکرٹری امجد علی خان بھی ملاقات میں موجود تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…