اسلام آباد(نیوزڈیسک) ٹویوٹا انڈس موٹرز، ہونڈا ایٹلس پاکستان اور پاک سوزوکی سال 2016-2017 میں نئی گاڑیاں متعارف کروانے جا رہے ہیں۔ ہمارے ذرائع کے مطابق انڈس موٹرز نے سب سے زیادہ درآمد ہونے والی ٹویوٹا وِٹز کی ملک میں تیاری کا منصوبہ بنا لیا ہے۔ چونکہ انڈس موٹرز نے اس خبر کی تصدیق یا تردید نہیں کی اس لیے ہم اس پر اپنا تبصرہ محفوظ رکھتے ہیں۔ دوسری طرف پاک سوزوکی نے بھی سوتے سے انگڑائیاں لی ہیں اور اب وہ سوزوکی کلٹس کی جگہ سوزوکی سلیریو پیش کرنے سے متعلق سوچ و بچار میں مصروف ہے۔ سب سے خاص اور دلچسپ خبر تو ہونڈا ایٹلس سے متعلق ہے کہ جو مقامی سطح پر HR-V تیار کر کے صارفین کی خدمت میں پیش کرنے والا ہے۔خبروں کے مطابق ہونڈا ایٹلس نے HR-V بنانے کے انتظام و انصرام تھائی لینڈ سے پاکستان منگوانے کا اہتمام کرلیا ہے۔ ہونڈا ایٹلس اس سے قبل تھائی لینڈ میں موجود شاخ سے ہونڈا اکارڈ کی تیاری میں مدد لے چکا ہے۔ اس گاڑی کو پاکستان بھر میں ‘تھائی اکارڈ’ کے نام سے پکارا جاتا ہے۔ کار ساز ادارے کے ذرائع نے کہا ہے کہ پاکستان میں تیار ہونے والی ہونڈا HR-V کی قیمت تقریباً 35 لاکھ روپے ہوسکتی ہے۔اگر مجموعی صورتحال کا جائزہ لیا جائے تو اندازہ ہوگا کہ ماضی کے مقابلے میں ہونڈا ایٹلس اب بہت پیچھے جا چکا ہے۔ اس کی بہت سے وجوہات ہیں جن میں ہونڈا سِٹی کی چھٹی جنریشن کو مکمل طور پر نظر انداز کرنا اور پانچویں جنریشن کو اب تک چلانا بھی شامل ہے۔ یاد رہے کہ ہونڈا نے سِٹی کی چھٹی جنریشن عالمی سطح پر نومبر 2013 میں پیش کی تھی جس کا انداز بہت شاندار ہے۔ لیکن پاکستان میں موجود ہونڈا ایٹلس نے اس جنریشن کو متعارف کروانے کے بجائے پرانی جنریشن میں کچھ ششکے شامل کر کے صارفین کا منہ بند کروا دیا گیا اور مارکیٹ میں ‘نئی’ ہونڈا سٹی دستیاب ہوگئی۔ بعد ازاں یہی حرکت ہونڈا سِوک کے ساتھ بھی کی گئی یہی وجہ ہے کہ آج یہ گاڑی اپنی مقبولیت اور مارکیٹ دونوں ہی کھوتی جا رہی ہے۔ سِوک کی نویں جنریشن ستمبر 2012 میں پیش کی گئی تھی اور اسے ہاتھوں ہاتھ لیا گیا لیکن وقت کے ساتھ ساتھ اس کی فروخت میں کمی آئی جس کا اندازہ آپ ذیل میں موجود گراف سے بھی لگا سکتے ہیں۔ آٹھویں اور نویں جنریشن میں تو ہونڈا نے کروم گِرل جیسی چھوٹی موٹی تبدیلیاں کر کے کام چلا لیا لیکن دسویں جنریشن سِوک آنے کے بعد لوگوں کا جوش بتا رہا ہے کہ وہ اب کسی صورت پرانے انداز کو گلے لگائے رکھنے پر راضی نہ ہوں گے اور ہونڈا ایٹلس کو بہت جلد اس حوالے سے کوئی بڑا قدم اٹھانا ہوگا۔ یہ بڑا قدم ہونڈا HR-V کی صورت میں بھی ہوسکتا ہے جس سے ہونڈا ایٹلس کی گرتی ہوئی فروخت کو سنبھالا جاسکتا ہے اور شاید اسی امید پر کار ساز ادارہ ایسا کرنے پر ‘مجبور’ ہوا ہے۔
(بشکریہ ۔پاک ویلزڈاٹ کام )
ہونڈا HR-V سال 2016 کے آغاز میں پیش کی جائے گی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































