کراچی (نیوزڈیسک )سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پرویزمشرف غداری کیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچے گا، تحقیقات چلتی رہیں گی، تاریخ پڑتی رہیں گی مگر اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھے گا،پرویز مشرف غداری کیس کو آگے بڑھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت چاہتی ہے مشرف غداری کیس آہستہ آہستہ چلتا رہے مگر کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ یہ کیس ختم کردیا جائے،فوج ایک کل وقتی وزیر خارجہ چاہتی ہے۔ وہ ایک نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کررہے تھے۔ پرویز مشرف غداری کیس پر خصوصی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیئے جانے پرتجزیہ کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ پرویز مشرف کی طرف سے غداری کیس میں دیگر لوگوں کے نام شامل کرنے کا مقصد مقدمہ کے فیصلے میں تاخیر کرنا تھا، عدالت کی طرف سے دوبارہ تحقیقات کے حکم سے پرویز مشرف کو ریلیف ملے گا، پرویزمشرف غداری کیس کسی نتیجے پر نہیں پہنچے گا، تحقیقات چلتی رہیں گی، تاریخ پڑتی رہیں گی مگر اونٹ کسی کروٹ نہیں بیٹھے گا،پرویز مشرف غداری کیس کو آگے بڑھانا کسی کے مفاد میں نہیں ہے، حکومت چاہتی ہے مشرف غداری کیس آہستہ آہستہ چلتا رہے مگر کچھ دوستوں کا خیال ہے کہ یہ کیس ختم کردیا جائے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ میری چڑیا نے مجھے بتایا کہ فوج ایک کل وقتی وزیر خارجہ چاہتی ہے، اس پر میں نے چڑیا کو کہا کہ سرتاج عزیز کل وقتی وزیر خارجہ ہیں چونکہ وہ قومی اسمبلی کے ممبر نہیں ہیں اس لئے انہیں مشیر بنادیا گیا ہے۔ مگر چڑیا نے مجھے کہا کہ میری خبر کے مطابق سرتاج عزیز کے ساتھ طارق فاطمی بھی بیٹھے ہوئے اور کچھ کھینچا تانی کرتے رہتے ہیں، اس کے علاوہ فوج بھی اپنا وزیر خارجہ لگا کر بیٹھی ہوتی ہے، فوج کا اپنا بھی ایک نظریہ ہوتا ہے جو چیف آف جنرل اسٹاف ،آرمی چیف کہہ دیتے ہیں یا آئی ایس آئی کے ایکسٹرنل ونگ کے لوگ بریفنگ دیتے ہیں،
مزید پڑھئیے: ذولفقار مرزا کے آصف زرداری کے بارے میں ایسے نازیبا الفاظ جو آپ کو شرمندہ ہونے پر مجبور کر دیں گے
اس وقت پانچ جگہوں پر خارجہ پالیسی کی اِن پ±ٹ ہورہی ہے جس میں فارن آفس، وزیراعظم ہاﺅس، سرتاج عزیز کے آفس، جی ایچ کیو اور آئی ایس آئی شامل ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہاکہ فوج کی طرف سے نیشنل ایکشن پلان پر عملدآمد کے حوالے سے ایسے معاملات اٹھائے جاتے رہے ہیں جس کا تعلق سویلین حکومت سے ہوتا ہے، چوہدری نثار ماضی میں ان معاملات کی نشاندہی کرچکے ہیں جہاں سویلین حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے، آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں بھی انہی چیزوں کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فوج ہمیشہ سویلین حکومت سے ٹیررفائنانسنگ کی بات کرتی ہے، ٹیررفائنانسنگ یہ ہے کہ کرپشن کرنے والے اپنے تحفظ کیلئے جرائم پیشہ افراد کو پیسہ دیتے ہیں جو باقاعدہ گینگ کی شکل اختیار کر کے دہشتگردی کا حصہ بن جاتے ہیں، دہشتگرد صرف جہادی یا فرقہ وارانہ گروپس نہیں ہیںٹارگٹ کلنگ کرنے والے بھی دہشتگرد ہی مانے جاتے ہیں، ٹیررفائنانسنگ کی جب بھی بات ہوتی ہے تو اس کااشارہ پیپلز پارٹی اور سندھ حکومت کی طرف ہوتا ہے۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ حکومت نے دہشتگرد گروپوں کی غیرملکی فنڈنگ روکنے کیلئے ابھی تک کارروائی نہیں کی، فوج حکومت سے مدرسوں پر کنٹرول بڑھانے کیلئے بھی کہہ رہی ہے، فوج فرقہ وارانہ گروپوں پر ہاتھ ڈالنے کیلئے بھی کہتی ہے لیکن پولیس جب بھی ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو پولیس اہلکاروں کو ٹارگٹ کیا جانے لگتا ہے، حکومت کو ملزمان کی پراسیکیوشن کیلئے ایک علیحدہ اور مضبوط برانچ بنانی چاہئے۔ سینئر تجزیہ کار نے کہا کہ مدرسہ اصلاحات بہت مشکل کام ہے، مدارس تو حکومت کو اپنا بینک اکاﺅنٹ بتانے اور سوالات کے جواب دینے کیلئے تیار نہیں ہیں، اس صورتحال میں کیسے مدرسہ اصلاحات ہوسکتی ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ صوبائی حکومتوں میں سول ملٹری تعاون ٹھیک نہیں ہونے کا اشارہ صوبہ سندھ کی طرف ہے، سندھ میں ہی سول ملٹری عدم تعاون کی شکایت ہے، پنجاب میں بہتر سول ملٹری تعاون ہورہا ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ آئی ایس پی آر کی پریس ریلیز میں فاٹا اصلاحات کا بھی ذکر کیا گیا ہے، فاٹا اصلاحات چونکہ مشکل کام ہے اس لئے حکومت اس پر توجہ نہیں دے رہی ہے، پریس ریلیز میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیمیں ٹھیک نہیں بن رہی ہیں، اس کا مطلب یہ ہے کہ فوج کے لوگ تو صحیح تحقیقات کررہے ہیں مگر سویلین حکومت کے لوگ رکاوٹیں پیدا کررہے ہیں،آئی ڈی پیز کی بحالی کیلئے سویلین حکومت کوئی کام نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے فوج کو ان علاقوں میں بیٹھنا پڑ رہا ہے، فوج جیسے ہی ان علاقوں سے ہٹے گی دہشتگرد واپس آجائیں گے، اس لئے فوج آئی ڈی پیز کی بحالی کے کام کیلئے حکومت پر زور دے رہی ہے(بشکریہ ۔جنگ)
اعجاز خان کے اپنی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے متعلق تہلکہ خیز انکشافات
پرویزمشرف غداری کیس کانتیجہ کیاہوگا؟فوج حکومت سے کیاچاہتی ہے ؟سینئرصحافی نجم سیٹھی کے انکشافات
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تنخواہوں کے حوالے سے سرکاری ملازمین کیلئے ایک اور خوشخبری
-
پاکستان کا المیہ
-
ایرانی ریال کے نئے نرخ سامنے آ گئے
-
علی خامنہ ای کے جنازے پر اسرار نقاب پوش کون تھا؟ شناخت ظاہر
-
اداکارہ مومنہ اقبال ہراسانی کیس، ثاقب چدھڑ بارے عدالت کا اہم فیصلہ آگیا
-
تولدے گیبریماریم کو پی آئی اے کی قیادت سونپنے کا فیصلہ
-
عمران خان اور جمائمہ کا تاریخی لندن والا گھر فروخت کے لیے پیش، قیمت جان کر حیران رہ جائیں گے
-
عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں نمایاں کمی
-
نئی آٹو پالیسی آخری مراحل میں، کیا گاڑیاں سستی ہوں گی؟
-
پاکستانیوں کے لیے خوشخبری! سعودی عرب نے نیا پیکیج ویزا متعارف کرا دیا
-
امارات کے نائب صدر 77 ویں سالگرہ منانے اسکاٹ لینڈ میں اپنی دلکش اراضی میں پہنچ گئے
-
رشتہ دار نے 6 سالہ بچی کو اغوا کر کے زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
-
100 روپے کی دہی منگوانے پر شوہر کا بیوی پر تشدد، گولی مار دی
-
فیفا ورلڈ کپ 2026؛ میسی کا نیا ریکارڈ، ایمباپے کو پیچھے چھوڑ دیا



















































