اسلام آباد(نیوزڈیسک)قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہاہے کہ فوج کا اعلامیہ حکومت کیلئے ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح پیغام ہے ‘ امید ہے وزیراعظم اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کرینگے جبکہ پختون خوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دونوں شریف ایک پیج پر ہونگے تو غیر مشروط حمایت کرینگے ‘ کل کو کچھ ہوا تو سویلین شریف کے ساتھ ہونگے۔ بدھ کو یہاں قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز کی زیرصدارت شروع ہوا تو اپوزیشن نے کورم پوا نہ ہونے کی نشاندہی کی ‘ وزرا کی عدم حاضری پر محمود خان اچکزئی ایوان سے علامتی واک آوٴ ٹ کرگئے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ نے گزشتہ روز فوج کی جانب سے جاری اعلامیئے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ فوج کا اعلامیہ حکومت اور وزیراعظم کے لئے واضح اشارہ ہے ‘ آرمی چیف نے ڈھکے چھپے الفاظ میں پیغام دیا ہے امید ہے کہ وزیراعظم نواز شریف یہ اشارہ سمجھ کر کابینہ کو ٹھیک کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ڈھائی سال گزرنے کے بعد بھی حکومت نے پارلیمنٹ کوسنجیدہ نہیں لیا ‘ وزیر اعظم نے ایوان میں آنا چھوڑدیا تو وزرا کیوں آئیں گے؟
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
وزرا کی عدم حاضری ایک طرف یہاں بیورو کریٹس بھی سوالوں کے صحیح جواب نہیں دے رہے، ہمارے دور حکومت میں ہمارے وزیراعظم ایوان میں آتے تھے تو ہمیں بھی آنا پڑتا تھا۔خورشید شاہ نے کہاکہ آج قومی اسمبلی میں صرف ایک وزیر موجود ہیں، ڈھائی سال میں حکومت نے پارلیمنٹ کو بھی سنجیدہ نہیں لیا۔پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی نے بھی ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ دونوں شریف ایک پیچ پر ہوں گے تو ان کی غیرمشروط حمایت کریں گے اگر کل کچھ ہوا تو ہم سویلین شریف کے ساتھ ہوں گے اور ہم کسی بھی ایسی خارجہ پالیسی کی حمایت نہیں کریں گے جو پارلیمنٹ سے جنم نہیں لیتی۔انہوں نے کہاکہ کہا کہ آئی ایس پی آر کی گزشتہ روز جاری کی گئی پریس ریلیز آئین کی روح کے خلاف ہے اْنھوں نے کہا کہ اس بیان کے بارے میں سپریم کورٹ سے تشریح کروائی جائے۔محمود خان اچکزئی نے کہا کہ قومی اسمبلی اجلاس میں وزراء کو وقت کا پابند کیا جائے۔محمود خان اچکزئی نے کہاکہ خطے میں جنگی ماحول ہے ’عراق اور لیبیا ختم ہوگیا ہے ادھر داعش کی باتیں ہو رہی ہیں۔اْنھوں نے کہا کہ ان حالات میں پارلیمنٹ کا مشرکہ اجلاس بلا کر اعتماد میں لیا جائے۔تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی شفقت محمود نے کہا کہ آئی ایس پی آر کا بیان حکومتی نااہلی کی نشاندہی ہے۔شفقت محمود نے کہا کہ حکومت نے ڈھائی سال میں دہشت گردی کے خلاف کام نہیں کیا، حکومت کے لیے آئی ایس پی آر کا بیان لمحہ فکریہ ہے۔تحریک انصاف کے رکن نے مطالبہ کیا کہ حکومت نیشنل ایکشن پلان پر اب تک کے عملدر آمد پر ایوان کو بریفنگ دے
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات
فوج کا اعلامیہ حکومت کے لئے ڈھکے چھپے الفاظ میں واضح پیغام ہے، خورشید شاہ
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
تھینک گاڈ
-
200 یونٹس تک بجلی کے بلوں پر سبسڈی ختم ہونے کی خبریں،وزارت توانائی کا بڑا اعلان
-
ایک سے زائد سنگل فیز میٹرلگا کر بجلی بلوں میں سبسڈی حاصل کرنے والے صارفین کی شامت آگئی
-
ایک گانے کی وجہ سے ملک بھر میں گرفتاریاں، 36 سال پرانا گانا منچلوں کو مہنگا پڑ گیا
-
تعلیمی اداروں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا گیا
-
عید پر حکومت کا اہم اعلان! سرکاری ملازمین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی
-
منشیات فروش پنکی کے قومی شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
-
’’بیٹی کی قبر پر جاتی ہوں تو معافیاں مانگتی ہوں‘‘، عشرت فاطمہ نے زندگی کا دکھ بھرا لمحہ سنادیا
-
19 سے 22 مئی کے دوران ملک کے مختلف اضلاع میں بارش، آندھی اور ژالہ باری کی پیش گوئی
-
عید الاضحیٰ پر رواں سال 5 سے 6 سرکاری چھٹیوں کا امکان
-
الرجی، خون کی کمی اور انفیکشن کے مریضوں کیلئے اہم الرٹ جاری
-
بیرون ملک جانے کے لیے کون سی دستاویز درکار ہیں، نئی شرائط جاری
-
غیر ملکی جوڑے نے قصور کےخاندان کو 130 سالہ غلامی سے نجات دلا دی
-
’’عمران خان کیخلاف عدم اعتماد کامیاب ہوتی ہے تو واشنگٹن سب کچھ معاف کر دے گا‘‘ پاکستانی سفیر کا مبین...



















































