منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

حساس پولنگ اسٹیشنز پرفوج تعینات کرنے کا فیصلہ

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) الیکشن کمیشن نے سندھ اور پنجاب میں بلدیا تی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔اسلام آباد میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ سردار رضا محمد خان کی سربراہی میں سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سے متعلق اجلا س ہوا جس میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، سندھ اور پنجاب کے چین الیکشن کمیشن، چیف سیکریٹریز، آئی جی پولیس اور وفاقی سیکریٹری داخلہ و دفاع بھی شریک ہوئے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ اور آئی جی پنجاب نے حساس ترین پولنگ اسٹیشنز پر بریفنگ دی جب کہ ڈی جی ایڈمن الیکشن کمیشن نے بتایا کہ آراوز اور ڈی آراوز کی جانب سے فوج کی تعیناتی کی درخواستیں ملی ہیں۔ جس پر الیکشن کمیشن نے انتہائی حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج اور رینجرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا۔اجلاس کے دوران چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات کرانا بھاری ذمہ داری ہے ،اس میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، تمام اداروں کے افسران اپنی ذمہ داریاں پوری کریں اورپہلے مرحلے میں جو کوتاہیاں ہوئیں انہیں دور کیا جائے،امن وامان کی ذمےداری صوبائی حکومتوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی ہے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…