بدھ‬‮ ، 20 مئی‬‮‬‮ 2026 

ملک میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹیلن فورربوٹ بھی میدان میں آگئے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

گوجرانوالہ(آن لائن)پاکستان میں دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے اب ٹیلن فورربوٹ بھی استعمال کیا جائے گا ،یہ ربوٹ بم کو ناکارہ بنانے اور ٹارگٹ پر فائر نگ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے ، جدید امریکی ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹ اتحادی افواج افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں کامیابی سے استعمال کر چکی ہیں۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اب پاکستان میں بھی دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے ٹیلن فور روبوٹ استعمال کیے جائیں گے۔ ٹیلن فور نہ صرف بم کو ناکارہ بنا سکتا ہے بلکہ ٹارگٹ پر فائرنگ کرنے کی بھی صلاحیت رکھتا ہے۔پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات سے نمٹنے کے لیے اب ٹیلن فورروبوٹ کا استعمال کیا جائے گا، جدید امریکی ٹیکنالوجی سے لیس یہ روبوٹ اتحادی افواج افغانستان میں طالبان کیخلاف کارروائیوں میں کامیابی سے استعمال کر چکی ہیں۔امریکا کی طرف سے ملنے والے ٹیلن فور روبوٹ اب پاکستان میں بھی قانون نافذ کرنیو الے اداروں کو فراہم کر دیے گئے ہیں۔ ٹیلن فور کو آپریٹ کرنے والے اہلکاروں کی تر بیت مکمل ہونے کے بعد یہ روبوٹ اب دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں حصہ لینے کے لیے تیار ہیں۔ ٹیلن فور روبوٹ یا پیک بوٹ کی رینج 200میٹر ہے اور یہ 35پاﺅنڈ تک وزنی بم کو نہ صرف اٹھا سکتا ہے بلکہ اسے ڈی فیوزبھی کر سکتا ہے۔ روبوٹ پر نصب کیمروں کی مدد سے ٹارگٹ کی جگہ کے نہ صرف مناظر کنٹرول بورڈ پر دیکھے جا سکتے ہیں بلکہ جدید مائیکروفون کی مدد سے وہاں موجود لوگوں سے بات چیت بھی کی جا سکتی ہے۔نائٹ آپریشن کے لیے اس پر ایل ای ڈی لائٹیں نصب ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ ٹیلن فور پر3 مختلف ساخت کی رائفلیں بھی لگائی جا سکتی ہیں، جن کی مدد سے ٹیلن فور ٹارگٹ پر فائرنگ کرنے کی بھی خوب صلاحیت رکھتا ہے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تھینک گاڈ


برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…