منگل‬‮ ، 14 جولائی‬‮ 2026 

قومی اسمبلی : وزرا کی غیر حاضری پر سپیکر کے بعد خورشید شاہ بھی پھٹ پڑے

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی اجلاس میں وزرا کی غیر حاضری پر سپیکر کے بعد اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ بھی پھٹ پڑے،کہا ڈھائی برس گزر جانے کے باوجود حکومت نے پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا ، وزیر اعظم نے وزراء4 کو گورننس بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کہا۔قومی اسمبلی سے خطاب میں انہوں نے کہا کہ بادشاہ لوگ ہیں آجائیں تو کارروائی آگے بڑھائی جائے،اس موقع پر اپوزیشن اراکین نے احتجاج بھی کیا۔خورشید شاہ نے گزشتہ روز کی طرح آج بھی قومی اسمبلی اجلاس میں اپنی اننگز دھواں دھار انداز سے کھیلی، خطاب میں کہاکہ وزیر اعظم نے وزرا کو گورننس بہتر بنانے کیلئے کچھ نہیں کہا،وزراء4 کی عدم حاضری کے ساتھ بیوروکریٹس بھی سوالوں کے صحیح جواب نہیں دے رہے ،حال یہ ہے کہ ہماری باتوں کا کوئی نوٹس نہیں لیا جارہا، اجلاس سے ارکان غائب ہیں، کوئی کورم کی نشاندہی نہیں کرتا، بادشاہ لوگ آجائیں تو کارروائی آگے بڑھائی جائے۔خورشید شاہ نے کہاکہ ڈھائی برس گزرنیکے بعد بھی حکومت نے پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا ، وزیر اعظم نے ایوان میں آنا چھوڑدیا تو وزرا کیوں آئینگے،ہمارا وزیراعظم آتا تھا اس لیے ہمیں بھی آنا پڑتا تھا،ووٹ لینے کیلیے تووقت نکل آتا ہے ، جیتنے کے بعد یہاں آناکوئی گوارہ نہیں کرتا۔خورشید شاہ کی باتوں کا نوٹس لیتے ہوئے اسپیکر نے سیکرٹری داخلہ ، سیکرٹری پلاننگ اور سیکرٹری خزانہ کو فوری طلب کرلیا۔

دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ


شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…