لاہور(نیوز ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ نے یوسی چیئرمین خواجہ حسان کی نااہلی کیخلاف درخواست خارج کر دی۔ لاہور ہائی کورٹ میں شہری مسعود عزیز نے خواجہ حسان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی تھی جس میں خواجہ حسان کے کاغذات نامزدگی کو چیلنج کیا گیا تھا کہ خواجہ حسان جو کہ پہلے سرکاری ملازم رہ چکے ہیں کو سرکاری ملازمت چھوڑے ہوئے دوسال پوے نہیں ہوئے اس لیئے وہ انتخابات میں حصہ لینے کے اہل نہیں ہیں اور انہوں نے اپنے کاغذات نامزدگی غیر قانونی طور پر منظور کرائے ہیں لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے جس پر خواجہ حسان کے وکیل کا کہنا تھا کہ درخواست گذار نے کاغذات نامزدگی جمع کراتے وقت ریٹرننگ آفیسر کے روبرو کوئی اعتراض نہیں کیا بلکہ برا ہ راست ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے جس پر جسٹس کریم نے درخواست مسترد کر دی۔جسٹس کریم نے درخواست پر چند روز پہلے فیصلہ محفوظ کیا تھا جو کہ آج سنا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ خواجہ حان کو لاہور کا متوقع لارڈ میئر دیکھا جا رہا ہے اور عدالت کے اس فیصلے سے ان کے میئر بننے کی راہ ہموار ہو گئی ہے ۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































