پیر‬‮ ، 31 اگست‬‮ 2026 

آپ سوتے وقت بھی کینسر کا علاج کر سکتے ہیں

datetime 11  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )اگر آپ اپنے سمارٹ فون پر ایک ایپ ڈاو¿ن لوڈ کریں اور اپنے گھر یا فون کی انٹرنیٹ سروس عطیے میں دیں تو آپ کا فون کینسر کا علاج ڈھونڈنے میں مدد فراہم کر سکتا ہے۔
’ڈریم لیب‘ ایپ آپ کے سمارٹ فون کی کمپیوٹنگ پاور استعمال کرتی ہے جو سائنس دانوں کو چھاتی، بیضہ دانی، پروسٹیٹ غدود، یا لبلبے کے کینسر کی تحقیق میں کام آتے ہیں۔
پراسیسڈ گوشت سے کینسر میں اضافے کا خطرہ: عالمی ادارہ صحت کینسر سے بچاو¿ میں ایسپرین کتنی کارآمد؟ برطانیہ میں کلینکل تجربے شروعسائنس دانوں کا کہنا ہے کہ اگر ایک ہزار لوگ اس ایپ کا استعمال کریں تو وہ سرطان کی تحقیق میں استعمال ہونے والے شماریاتی عمل کو اِس کی موجودہ رفتار سے 30 گنا زیادہ تیز کر سکتے ہیں۔
اس وقت یہ ایپ صرف اینڈروئڈ فونز میں دستیاب ہے لیکن اسے آئی فون کے لیے بھی تیار کیا جا رہا ہے۔اس وقت یہ ایپ صرف اینڈروئڈ فونز میں دستیاب ہے لیکن اسے آئی فون کے لیے بھی تیار کیا جا رہا ہے
اس منصوبے کے خالقوں کا کہنا ہے کہ رات کے وقت جب لوگ سوتے ہیں تو لاکھوں سمارٹ فونز ’بےکار‘ ہو جاتے ہیں۔ ان فونز کی پراسیسنگ کی صلاحیت کو استعمال کرنے کا یہ بہترین وقت ہوتا ہے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
یہ منصوبہ آسٹریلیا میں مقیم ’گاروان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل ریسرچ‘ نے شروع کیا ہے لیکن دنیا میں کوئی بھی شخص اس ایپ کو ڈاو¿ن لوڈ کر سکتا ہے۔صارفین اس تحقیق کو یا تو اپنے موبائل نیٹ ورک کی سروس کے ذریعے توانائی دے سکتے ہیں یا پھر گھر میں دستیاب اپنی وائی فائی سروس سے۔اس ایپ میں یہ بھی صلاحیت ہے کہ اگر کسی صارف کے فون پر انٹرنیٹ ختم ہو جاتا ہے تو یہ خود بہ خود رک جاتی ہے تاکہ ان کے انٹرنیٹ کا بل زیادہ نہ آئے۔گاروان انسٹی ٹیوٹ کے ڈاکٹر وارن کیپلان نے کہا کہ کہ ان کی تحقیقات کے لیے ’اتنی زیادہ کمپیوٹنگ کی توانائی کی ضرورت ہو گی کہ اس پر یا تو بہت پیسے لگیں گے یا پھر بہت زیادہ سال صرف ہو سکتے ہیں۔‘انھوں نے مزید کہا: ’ڈریم لیب ایپ کے ذریعے ہمیں مسلسل چلتے ہوئے سپر کمپیوٹر تک مفت رسائی فراہم ہو جاتی ہے جس سے ہماری کینسر کی تحقیق مزید تیز ہو سکتی ہے۔‘
سائنس کی تحقیق میں شہریوں کی مدد پہلی دفعہ نہیں دیکھی گئی، بلکہ مالی امداد کے لیے کئی ضرورت مند تحقیقی ادارے اکثر رضاکاروں سے مدد لیتے ہیں۔

مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)


ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…