اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ڈھائی سال بعد بھی حکومت نے پارلیمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا۔ قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کور کمانڈر کانفرنس میں چیف آف آرمی سٹاف نے کہا حکومت گورننس بہتر کرے۔ انہوں نے کہا یہ حکومت کے لئے بہت بڑا اشارہ ہے حکومت کو اسے سمجھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا وزرا پارلیمنٹ میں آنے کی زحمت ہی نہیں کرتے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز کور کمانڈر کانفرنس میں جنرل راحیل شریف نے کہا تھا کہ ضرب عضب کی کامیابی کے لئے ضروری ہے کہ حکومت گورننس بہترکرے۔
دیکھئے شیریں مزاری کی بیٹی نے پی ٹی آئی کو کس طرح بدنام کر کے رکھ دیا
مزید پڑھئیے:ذولفقار مرزا کے ایان علی اور آصف زرداری کے بارے میں تہلکہ خیز انکشافات



















































