اسلام آباد (نیوزڈیسک) کالے جادو کی کاٹ کے ماہر معروف عاملوں نے کہا ہے کہ کالے جادو کی علامات ہو تی ہیں۔اگر عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان پر کالا جادو کیا گیاتھا تو انہیں ہر وقت سر درد کی شکایت محسوس ہوتی‘ ڈراو¿نے خواب نظر آتے آنکھیں سرخ دکھائی دیتیں۔ بظاہر صرف باتوں سے کالا جادو قرار دے دینا دست نہیں ہے۔ میڈیا سے گفتگو میں بابو جابر مسیح جلال اور اے ایس کاظمی‘ ایس این ہاشمی سرحدی نے کہا کہ کالے جادو کے ذریعے کسی کو الگ کیا جاسکتاہے۔ بابو جابر مسیح نے کہا کہ طلاق عمران خان نے دی ہے کالے جادو نے نہیں دی ہے۔ اس کے لئے تو ہمیں باقاعدہ زائچہ بنانا پڑے گا۔ ہاں یہ اس حد تک درست ہے کہ کالے جادو سے کسی کی بھی علیحدگی ہوسکتی ہے اے ایس کاظمی کا کہنا ہے کہ کالے جادو کیلئے یہ ضروری ہے کہ جن پر کالاجادو کیا جارہا ہے وہ مسلسل پلیدگی میں رہ رہے ہوں ان کی جائے سکوت بھی ناپاک جگہ پر ہو۔ کال جادو کرنے والا بھی ناپاک حالت میں ہو۔ جبکہ ایس این ہاشمی سرحدی کا کہنا ہے کہ کالا جادو تاریخ سے ثابت ہے اور اس کی علامات بھی ہیں جس کو سمھجنے کے بعد ہی اس بات کا فیصلہ ہوسکے گا کہ آیا عمران خان اور ان کی اہلیہ ریحام خان کی علیحدگی کالے جادو کی وجہ سے ہوئی ہے۔ قران مجید میں بتایا گیا ہے کہ کالا جادو کرنے والا صریحاً کافر ہے۔