جمعہ‬‮ ، 17 اپریل‬‮ 2026 

کیا اداسی اور ڈپریشن ایک ہی چیز کے دو نام ہیں؟

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)عام طور سمجھا جاتا ہے کہ اداسی اور ڈپریشن بنیادی طورپر ایک ہی چیز کے دو نام ہیں۔ جبکہ یہ خیال قطعی درست نہیں ہے اداسی اور ڈپریشن مکمل طور پر ایک دوسرے سے الگ ہیں۔ آج ہم آپکوماہرین نفسیات کی رائے کے مطابق ان دونوں میں پائے جانے والے بنیادی فرق کے بارے میں معلومات فراہم کریں گے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اداسی ایک عام انسانی جذبہ ہے۔دنیا میں موجودہر انسان اس تجربے سے وقتاً فوقتاً گزرتا رہتا ہے۔مایوسی یا اداسی عام طور پر کسی مشکل کے پڑنے، مایوس کن واقعہ کے رونما ہونے اور برے تجربات یا صور ت حال سے دوچار ہونے پر ہو جاتی ہے۔کبھی کبھار محض کسی چیز میں تبدیلی واقع ہونے یا جذبات کو ٹھیس لگنے پر بھی ہم اداس ہو جاتے ہیں۔تاہم جب اداسی کا باعث بننے والی وجوہات کا خاتمہ ہوتا ہے تو اداسی خود بخود ختم ہو جاتی ہے۔ ماہرین کی رائے کے مطابق ڈپریشن اداسی سے بالکل الگ چیز ہے۔ انکا کہنا ہے کہ ڈپریشن بنیادی طور پر ذہن کے غیر معمولی جذبات سے جنم لیتا ہے۔ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ یہ ایک دماغی بیماری ہے جو ہماری سوچ ، جذبات، تصورات اور طرز عمل کو متاثر کرتی ہے۔ڈپریشن کے لئے کسی خاص ایونٹ یا صورت حال کا ظہور پزیر ہونا لازم نہیں ہوتا۔درحقیقت ڈپریشن عام طور پر کسی خاص واقع کے وقوع پزیر ہونے پر سامنے نہیں آتا۔ ڈپریشن کا شکا رافراد اپنی زندگی کسی قسم کی پریشانی کے بغیر معمول کے مطابق گزار رہے ہوتے ہیں لیکن اس کے باوجود ہر وقت خوفزدہ محسوس کرتے ہیں۔ڈپریشن کا شکار افراد کے نزدیک ہر چیز کم دلچسپ اور کم اطمینان بخش ہو تی ہے۔ ایسے افراد بے حد جلدی غصے میں آجاتے ہیں اور ہر وقت بلا وجہ کے خوف میں مبتلا رہتے ہیں۔ماہرین نفسیات کی طرف سے اس ذہنی بیماری کی چند اہم اور عام طور پر سامنے آنے والی علامات شیئر کی گئی ہیں جو مندرجہ ذیل ہیں۔ڈپریشن کا شکار افراد ہر وقت اداس اور چڑچڑے پن میں مبتلا رہتے ہیں۔وزن میں نمایاں کمی یا بھوک کا ذیادہ لگنا بھی اہم علامات میں سے ایک ہے۔نیند میں کمی یا ضرورت سے ذیادہ وقت تک سونا،ہر وقت تھکن محسوس کرنا، کسی کام میں دل کا نہ لگنا، ہر وقت دیہان بٹا رہنا، توانائی کی شدید کمی محسوس کرنا، ہر وقت خود کو بیکار سمجھنا ، سوچنے، توجہ کرنے، تخلیق کرنے اور فیصلہ کرنے کی صلاحیت میں کمی اور ہروقت مرنے یا خود کشی کرنے کے بارے میں سوچنا ڈپریشن کی اہم علامات ہیں۔ ماہرین کی رائے کے مطابق اگرمندرجہ بالا علامات میںسے پانچ علامات آپ میں موجود ہیں تو اس کا مطلب ہے آپ ڈپریشن کا شکار ہیں۔ انکا مزید کہنا ہے کہ ڈپریشن کی صورت میں پہلی فرصت میں قابل ماہر نفسیات سے رجوع کریں تاکہ اس خطرناک ذہنی بیماری سے شروع میں نمٹا جا سکے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم


یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…

ایران کیا تھا اور کیا ہو گیا

پیارے قارئین: ایران محض ایک ملک نہیں ہے یہ پہلی…

ایران کے لیے واحد آپشن

بوروڈینو (Borodino) ماسکو سے ایک سو تیس کلو میٹر دور…

ہیکل سلیمانی

اللہ تعالیٰ کا حضرت دائود ؑ پر خصوصی کرم تھا‘…

مذہب کی جنگ(آخری حصہ)

اسرائیل میں میرا ایک دوست رہتا ہے‘ عمویل مطات‘…