منگل‬‮ ، 17 فروری‬‮ 2026 

کان میں تیلیاں مارنا انتہائی خطرناک

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2015 |

نیویارک (نیوز ڈیسک)کان میں تیلیاں مارنا بظاہروقتی آفاقہ کاباعث سمجھاجاتاہے لیکن اس سے بعض اوقات قوت سماعت سے محرومی جیسے بڑے نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑسکتا ہے۔ ایم ڈی ہیئرنگ کمیٹی آف امریکن اکیڈمی آف اوٹولارینگولوجی ہیڈ اینڈ نیک سرجری ڈاکٹر ڈوگلس بیکوس کا کہنا ہے کہ گھر کے بڑے بوڑھوں کا یہ کہنا بالکل درست ہے کہ ایسے ہی کوئی چیز اٹھا کر کان کی صفائی کے لئے نہیں ڈالنی چاہیے، لیکن سب سے پہلے ہمیں کان کے میل کے بارے میں جاننے کی ضرورت ہے جو حقیقتاً کان کی حفاظت کے لئے ہوتا ہے۔ کان کے میل ’ایئرویکس‘ کا مقصد کان کی نالی کو صاف رکھنا ہے، یہ میل نہ صرف گرد و غبار کو کان کے پردے سے دور رکھتا ہے بلکہ اینٹی بیکٹیریل مواد بھی پیدا کرتا ہے۔ ڈاکٹرڈوگلس بیکوس کا مزید کہنا ہے کہ بنیادی طور پر انسان کے کان خود بخود صاف ہوتے رہتے ہیں لیکن جب انسان خود کو فطری نظام سے بھی زیادہ سمارٹ سمجھنے لگتا ہے تو پھر وہ نہ کرنے والے کام جیسے کان کی بے ہنگم طریقہ سے صفائی بھی کرنے لگتا ہے۔ سویب یعنی سرے پر روئی لپٹی سلائی کے ذریعے صفائی کرنا قطعاً درست نہیں ، یہ سلائی بہت چھوٹی ہوتی ہے اور کان کے سوراخ کے اندر تک چلی جاتی ہے، حقیقی طور پر جب آپ اس سے کان کی صفائی کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو میل باہر کے بجائے کان میں مزید اندر تک گھس جاتا ہے، جہاں پھر وہ نالی میں پھنس کا جم جاتا ہے اور پھر اس کا نکلنا دشوار ہو جاتا ہے۔ کان کی نالی کے اندر تک پہنچنے والے اس میل کی وجہ سے فنگس، بیکٹریا یا کوئی وائرس پیدا ہو سکتا ہے، جو بعدازاں کان میں درد یا کسی اور انفیکشن کا باعث بنتا ہے۔ پھر جب آپ سلائی کو کان کے زیادہ اندر لے جاتے ہیں تو یہ کان کے پردے کو بھی متاثر کر سکتی ہے۔ ڈاکٹر ڈوگلس بیکوس نے کان کی صفائی کے لئے سلائی کو مسترد کرتے ہوئے اس کا متبادل و درست طریقہ بتاتے ہوئے کہا کہ سفید سرکہ، الکوحل اور پانی کو برابر مقدار میں ملا کر اس کے چند قطرے کان میں ٹپکا لیں، جس سے بغیر تکلیف اور نقصان پہنچائے کان کی ضروری صفائی ہو جائے گی۔

مزیدپڑھیئے :جیوکے معروف اینکرکاریحام خان کوسونے کے ہارکاتحفہ ،جوطلاق کی وجہ بنا
مزیدپڑھیئے :کرسٹینابیکرنے عمران خا ن کے لئے اسلام کیوں قبول کیا۔۔؟

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں


1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…