پشاور(نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کرپٹ سرکاری ڈاکٹرز کے خلاف بھر پور مہم چلانے کااعلان کردیا،ہسپتال میں مافیا بنانے والوں کے گھروں کا گھراو کرینگے، بورڈ اف ڈائریکٹرز کو سزا اور جزا کے اختیارات دیں گے، ہسپتالوں کو حکومت کے کنٹرول سے نکالیں گے، پرائیوٹ ہسپتال پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ اور بعض ڈاکٹرز اور میڈیسن مافیا بن چکے ہیں ۔ 29دسمبر کوشوکت خاتم ہسپتال پشاورکاافتتاح ہوگا،شوکت خاتم پشاورسات ارب روپے کی لاگت سے تین سالوں میں مکمل ہوگا،صوبے کے ہسپتالوں مےں اصلاحات لارہے ہیں ،ڈاکٹروں نے سٹے آدرز لئے ہوئے ہیں،سرکاری ہسپتالوں کی خراب کارکردگی کافائدہ پرائیویٹ ہسپتالوں کوہورہا ہے ،بائیومیٹرک سسٹم پر ڈاکٹرز نے اعتراض کیا،جب ڈاکٹروں کوکیمروں سے مانیٹرکیاگیا توصورتحال انتہائی خراب نکلی ،زیادہ ترڈاکٹرپوری ڈیوٹیاں ہی نہیں کرتے ۔وزیراعلی ہاﺅس پشاورمےں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عمران خان کاکہنا تھا کہ پاکستا ن آج دنیا کامقروض ترین ملک بن گیاہے ،آج بنگلہ دیش ہم سے آگے جارہا ہے ، انہوںنے کہا کہ ہسپتالوںکوحکومت کی بجائے بورڈ آف ڈائریکٹرکے حوالے کیاہے جس سے صورتحال بہترہوجائیگی سرکاری ہسپتالوں کی خراب کارکردگی کافائدہ پرائیویٹ ہسپتالوں کوہورہا ہے،ہسپتالوں میں جب اصلاحات کی بات کی توڈاکٹرزانکے خلاف ہوگئے اورعدالتوں سے سٹے آڈرحاصل کئے انہوںنے کہا کہ جب ڈاکٹروں کوکیمروں کے ذریعے مانیٹرکیاگیا توصورتحال خراب نکلی۔بائیومیٹرک سسٹم لگانے پر ڈاکٹروں نے اعتراض کیا انہوںنے کہا کہ ڈاکٹروں کی وجہ سے عوام کوتکلیف پہنچ رہی ہے، نااہل ڈاکٹروں کے خلاف بھرپور کاروائی کرکے انکے گھرﺅں کاگھیراﺅ کیاجائیگا،ڈاکٹرانسانیت کے خلاف کام نہ کرے ۔ یہ لوگوں کے خون پر پیسے بنارہے ہیںکرپٹ سرکاری ڈاکٹرز کے خلاف بھر پور مہم چلاو ¿نگا، اسپتال میں مافیا بنانے والوں کے گھروں کا گھراو ¿ کرینگے، سرکاری ہسپتال کام نہ کریں تو فائدہ پرائیوٹ ہسپتالوں کو ہوتا ہے، بورڈ اف ڈائریکٹرز کو سزا اور جزا کے اختیارات دیں گے، ہم نے فیصلہ کیا ہسپتالوں کو حکومت کے کنٹرول سے نکالیں گے، پرائیوٹ ہسپتال پیسہ کمانے کا ایک ذریعہ بن چکے ہیں، بعض ڈاکٹرز اور میڈیسن مافیا بن چکے ہیں ۔کے پی کے اسپتالوں میں سالانہ ایک کڑوڑ مریض آتے ہیں، ہسپتالوں سے متعلق ایکٹ پاس کرانے میں دو سال لگے، انہوںنے کہا کہ اسپتالوں میں ڈاکٹرز کم وقت کے لئے ڈیوٹی انجام دیتے ہیں، جبکہ تک ہسپتال گورنمنٹ کے کنڑول میں ہیں ہسپتال بہتر نہیں ہونگے۔ڈیرہ اسماعیل خان میں چھانگا مانگا طرز کے دو جنگل بنائے ہیں ، ہسپتالوں کو بورڈ اف گورنر کے تحت چلائیں گے ،تین سال گزرنے کے باوجود ہسپتالوں کی حالت بہتر نہ ہونے پر کپتان برہم ہوگئے اورکہا کہ اب تہیہ کررکھا ہے کہ ان ڈاکٹروں کاقبلہ درست کریں۔
پشاورمیں عمران خان کا بڑا اعلان
3
نومبر 2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- 100 سالہ تاریخ کی شدید سردی اور پنجاب میں سعودی عرب جیسی برفباری؟ محکمہ موسمیات ...
- بینک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پونے 2 کروڑ اور کئی کلو سونا لے اڑے
- شادی سے 4 دن پہلے باپ نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا
- شیخ حسینہ اور اہل خانہ کیلئے نئی مشکل، گھیرا تنگ ہوگیا،بھانجی بھی پھنس گئی
- امیتابھ بچن کے ہم شکل نے مداحوں کو بے وقوف بنا کر ٹریفک جام کر ...
- حسن علی کی اہلیہ نے ان کیلئے کیا قربانی دی؟ کرکٹر نے انکشاف کردیا
- اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں ...
- دنیا کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کونسا ...
- ایپل نے بزنس میں تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
- چھوڑ چلے،عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے
- ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- 100 سالہ تاریخ کی شدید سردی اور پنجاب میں سعودی عرب جیسی برفباری؟ محکمہ موسمیات نے اہم بیان جاری کر...
- بینک میں ڈکیتی کی واردات، ڈاکو پونے 2 کروڑ اور کئی کلو سونا لے اڑے
- شادی سے 4 دن پہلے باپ نے بیٹی کو گولی مار کر قتل کر دیا
- شیخ حسینہ اور اہل خانہ کیلئے نئی مشکل، گھیرا تنگ ہوگیا،بھانجی بھی پھنس گئی
- امیتابھ بچن کے ہم شکل نے مداحوں کو بے وقوف بنا کر ٹریفک جام کر دیا
- حسن علی کی اہلیہ نے ان کیلئے کیا قربانی دی؟ کرکٹر نے انکشاف کردیا
- اے پی ایس حملے میں گٹھ جوڑ موجود تھا تو فوجی عدالت میں ٹرائل کیوں نہیں ہوا؟ جسٹس جمال خان مندوخیل
- دنیا کی تاریخ میں اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل فون کونسا ہے؟ جان کر آپ حیران رہ جا ئیں...
- ایپل نے بزنس میں تمام کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا
- چھوڑ چلے،عثمان قادر کرکٹ کے بہتر مستقبل کیلئے آسٹریلیا چلے گئے
- ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری
- پاکستان اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی