اسلام آباد(نیوز ڈیسک) رو¿ف کلاسرا نے شاہ محمود قریشی کی جانب اپنی توپ کا ر±خ موڑ لیا . رو¿ف کلاسرا کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد ہی سے سب چودھری سرور کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں ان کو پی ٹی آئی میں آئے ابھی اتنا عرصہ بھی نہیں ہوا لیکن کوئی شاہ محمود قریشی کی بات نہیں کرتا جنہوں نے پی ٹی آئی کو تباہ کر کر رکھ دیا ہے . رو¿ف کلاسرا نے بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے الیکشن میں ہارے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنماو¿ں کو پی ٹی آئی میں شامل کیا جو کہ پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر اس سے قبل الیکشن ہار چکے ہیں اور اس سے بھی پہلے وہ مسلم لیگ ق میں شامل تھے. ایسے امیدوار پر کوئی کیسے اعتبار کرے گا ۔رو¿ف کلاسرا نے مزید بتایا کہ شاہ محمود قریشی نے پی ٹی آئی کے امیدوار کو پیچھے کر کے پیپلز پارٹی سے لائے ہوئے امیدوار کو ٹکٹ دلوا دیا۔