اسلام آباد (این این آئی)بھارت نے سلال ڈیم کے تمام گیٹ مکمل طور پر کھول دئیے جس کے بعد دریائے چناب میں پاکستان کی جانب پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے،
پانی کی سطح میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر نشیبی علاقوں کے لیے الرٹ جاری کردیا گیا۔فلڈ فار کاسٹنگ ڈویژن کے مطابق بھارت کی جانب سے سلال ڈیم کے تمام اسپیل وے گیٹس مکمل طور پر کھول دیے گئے، سلال ڈیم سے تقریباً ایک لاکھ 50 ہزارکیوسک سیلابی ریلہ چھوڑ دیا گیا۔
جس سے چناب پرقائم ہیڈمرالہ، خانکی اور قادرآباد پر پانی کے شدید دبائو کا خدشہ ہے۔اعلامیے کے مطابق ہیڈمرالہ کے مقام پر اگلے 48 گھنٹوں میں اونچے درجے کا سیلابی ریلہ گزرنے کا امکان ہے، دریائیچناب سے ملحقہ علاقوں کی مقامی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کی ہدایت کردی گئی ہے



















































