بدھ‬‮ ، 12 اگست‬‮ 2026 

امریکا اور ایران کے درمیان 60 روزہ جنگ بندی میں توسیع پر اتفاق

datetime 12  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد(نوز ڈیسک) امریکا اور ایران نے دونوں ممالک کے درمیان جاری 60 روزہ جنگ بندی کی مدت بڑھانے کے بنیادی اصول پر اتفاق کرلیا ہے۔

موجودہ جنگ بندی کی مقررہ مدت 17 اگست کو ختم ہونے والی ہے۔ترک میڈیا رپورٹس کے مطابق واشنگٹن اور تہران نے جنگ بندی میں توسیع کے حوالے سے ثالثی کرنے والے فریقین کو اپنی رضامندی سے آگاہ کردیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جنگ بندی میں توسیع کے لیے ہونے والی پیش رفت ’’اسلام آباد ایم او یو‘‘ کے فریم ورک کے تحت ہوئی۔ دونوں ممالک نے جنگ بندی کو برقرار رکھنے پر اتفاق تو کرلیا ہے، تاہم اس میں کتنے دن یا ہفتے کا اضافہ کیا جائے گا، اس بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق فریقین کے درمیان توسیع کے اصول پر اتفاق کے بعد آئندہ مرحلے میں نئی مدت اور دیگر تفصیلات طے کیے جانے کا امکان ہے۔واضح رہے کہ 8 سے 24 جولائی کے دوران امریکا اور ایران کے درمیان فوجی کارروائیوں کا سلسلہ جاری رہا تھا۔

امریکی فورسز نے ایران کے مختلف اہداف کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، جبکہ ایران کی جانب سے جواباً اردن، بحرین اور کویت سمیت بعض عرب ممالک میں موجود امریکی فوجی تنصیبات اور سازوسامان کو نشانہ بنانے کا دعویٰ سامنے آیا تھا۔موجودہ جنگ بندی میں توسیع کو خطے میں کشیدگی کم رکھنے اور فریقین کے درمیان مزید مذاکرات کے لیے اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…