بدھ‬‮ ، 15 جنوری‬‮ 2025 

بلدیاتی انتخابات، فافن نے بے ضابطگیوں کی نشاندہی کردی

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹورک (فافن ) نے ہفتہ کے روز پنجاب اور سندھ کے پہلے مرحلے میں 20 اضلاع میں ہونے والے انتخابات کے حوالے سے اپنی رپورٹ میں انتخابی طریقہ کارکی متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں الیکشن رپورٹ جاری کرتے وقت ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فافن کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ فافن نے پنجاب کے 12 اضلاع کے 249 پولنگ سٹیشنز کا سروے کیا ہے جس کے بعد رپورٹ مرتب کی گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ حالیہ بلدیاتی الیکشن میں ویسی ہی غلطیاں تھیں جیسی کہ 2013 کے الیکشن میں دیکھنے میں آئی تھیں۔ 6 فیصد پولنگ سٹیشنز پر فافن کے نمائندوں کو گنتی کے عمل کی نگرانی سے روکا گیا جبکہ کئی مقامات پر پولنگ سٹیشنز کے اندر ووٹرز کو من پسند امیدواروں کو ووٹ ڈالنے کیلئے قائل کیا گیا۔´پولنگ کے عمل کے دوران 14.6 فیصد پولنگ سٹیشنز پر تشدد کے واقعات سامنے آئے جبکہ پولنگ ڈے تک انتخابی مہم دوسرے صوبوں کی نسبت پرامن رہی ہے۔ ضابطہ اخلاق کی زیادہ تر خلاف ورزیاں بہاولنگر، گجرات، قصور، لاہور، لودھراں میں سامنے آئیں۔فافن کے عہدیداروں نے بتایا کہ 55 فیصد پولنگ سٹیشنز پر سیکیورٹی اہلکار پولنگ سٹیشنز کے اندر موجود تھے۔



کالم



افغانستان کے حالات


آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…