ہفتہ‬‮ ، 01 اگست‬‮ 2026 

اگست سے اکتوبر تک ملک میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی

datetime 1  اگست‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے اگست کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں اور زیادہ گرمی کی پیشگوئی کی ہے۔

ادارے کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے کئی علاقوں میں بارشوں میں کمی کا امکان ہے جبکہ شمال مشرقی پنجاب، کشمیر اور خیبر پختون خوا کے بعض علاقوں میں بھی معمول سے کم بارشیں متوقع ہیں تاہم گلگت بلتستان میں اگست کے دوران معمول کے قریب بارشیں ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اگست میں ملک بھر میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے جس کے باعث خریف کی فصلوں کو خطرات لاحق ہو سکتے ہیں اور آبپاشی کی ضرورت میں اضافہ متوقع ہے۔پنجاب اور سندھ میں پانی کی قلت کے خدشات بھی ظاہر کیے گئے ہیں جس سے زرعی شعبہ متاثر ہونے کا امکان ہے۔ادارے نے خبردار کیا کہ شمالی علاقوں میں گلیشیئر تیزی سے پگھلنے، گلیشیائی جھیلوں کے اچانک پھٹنے اور لینڈ سلائیڈنگ کے خطرات برقرار رہیں گے،اسی طرح پہاڑی علاقوں میں اچانک سیلاب، بڑے شہروں میں شہری سیلاب اور جنوبی پنجاب و بلوچستان کے پہاڑی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی موجود ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب، سندھ اور بلوچستان کے میدانی علاقوں میں گرمی کی شدت بڑھ سکتی ہے جبکہ تیز ہوائیں، گرد آلود آندھیاں، گرج چمک اور ژالہ باری فصلوں کو نقصان پہنچا سکتی ہیں، نشیبی اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ڈینگی کے پھیلا کے خدشے کے پیشِ نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے۔ادارے نے اگست سے اکتوبر تک بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں معمول سے کم بارشوں کا رجحان برقرار رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…