جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

خستہ حال 3 منزلہ مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق ،6 زخمی

datetime 31  جولائی  2026 |

لاہور( این این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے ہربنس پورہ میں خستہ حال 3 منزلہ مکان کی چھت گرنے سے خواتین اور بچوں سمیت ایک ہی خاندان کے 11افراد جاں بحق جبکہ 6زخمی ہوگئے،

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں اور اہل علاقہ موقع پر پہنچ گئے او رامدادی سر گرمیاں شروع کر کے جاں بحق ہونے والوں کی لاشیں اور زخمیوں کو ملبے کے نیچے سے باہر نکالا ،حادثے کے باعث علاقے میں سوگ کی فضاء پھیل گئی ، وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے تفصیلی رپورٹ طلب کر لی ۔ بتایاگیا ہے کہ ہربنس پورہ کے علاقے بھٹہ محمد دین کالونی سکھ نہر کے قریب تین بھائی ایک ہی مکان کی تین منزلوں پر رہائش پذیر تھے جبکہ ان کی بہن بھی بچوں کے ساتھ رہنے کے لئے آئی ہوئی تھی۔ مکان کچا اور ٹی آر گارڈر سے بنا ہوا تھا،بارشوں سے بچنے کے لیے حال ہی میں سب سے اوپر کی چھت پر مٹی ڈلوائی گئی تھی، سب سے اوپر کی چھت دوسری منزل پر جبکہ دوسری چھت نیچے کی منزل پر آ گری۔جس کے نتیجے میں تینوں خاندانوں کے افراد اور گھر آئے مہمان ملبے تلے دب گئے ۔ اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ فوری جائے حادثہ پر پہنچ گئے اور امدادی سر گرمیوں کا آغاز کر دیا جبکہ ریسکیو 1122اور دیگر رضا کار تنظیموں کے اہلکار بھی موقع پر پہنچ گئے ۔ کئی گھنٹے جاری رہنے والے آپریشن کے بعد ملبے کے نیچے سے خواتین اور بچوں سمیت 11لاشیں نکال لی گئیں جبکہ 6افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا ۔ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 50سالہ شاہدہ، 22سالہ احد علی، 12سالہ حسنین، 60سالہ ثمینہ، 24سالہ کومل ، 23سالہ مجاہد، 7سالہ نیلم اور 8سالہ حماد سمیت دیگر شامل ہیں۔ڈپٹی کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد علی اعجاز ریسکیو آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔

انہوںنے بتایا کہ افسوسناک واقعے میں مجموعی طور پر 11 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے ،تمام زخمیوں کو علاج کے لیے فوری طور پر متعلقہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ متاثرہ مکان کا ملبہ ہٹانے کے لیے بھاری مشینری اور ٹیکنیکل ٹیمیں استعمال کی گئیں ۔ بتایاگیا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر شالیمار واقعے کو وجوہات پر تفصیلی انکوائری رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔دوسری جانب وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے تعزیت کی ہے۔ وزیراعلی کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر لاہور اور دیگر انتظامی افسران فوری طور پر جائے حادثہ پہنچ گئے، جبکہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…