اسلام آباد (آن لائن) خو برو ماڈل ایان علی نے مقبولیت کی وجہ سے ماڈلنگ اور جلوے دکھانے کے نرخوں میں 500 فیصد بڑھا دیئے پاکستان سے زیادہ بیرون ملک کی کمپنیوں اور بزنس مینوں کے پراڈکس کی تشہیر بارے معاہدے کئے جا رہے ہیں پاکستان کی بعض اہم اور معروف کمپنیوں کے اشتہارات میں کام کرنے کی حامی بھر رہی ہیں ذرائع نے آن لائن کو بتایا ہے کہ خوبرو ماڈل ایان علی جسے سمگلنگ کی وجہ سے جیل کی ہوا کھانا پڑ جیل کی قید نے ان کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے جس کی وجہ سے انہوں نے ماڈلنگ اور دیگر اشتہارات میں کام کرنے کے لئے اپنے نرخوں میں اضافہ کر دیا ہے ۔ 20 فیصد پاکستانی جبکہ 80 فیصد بیرون ملک کی کمپنیوں ، اشتہارات اور مصنوعات کی تشہیر میں کام کرنے کی پیش قبول کر رہی ہیں ان کمپنیوں میں برطانیہ ، متحدہ عرب امارات سمیت 12 ملکوں کی کمپنیاں شامل ہیں ۔ ایان علی سے رابطہ کرنے والوں کی بھیڑ لگی ہوئی ہے تاہم ماڈل ایان علی بعص منفرد اداروں کو ہی اپنا قیمتی وقت دے پا رہی ہیں کیونکہ ان کے خلاف سمگلنگ کا مقدمہ تاحال زیر سماعت ہے اور اس کی سماعت جاری ہے ۔ جس میں انہوں نے بریت کی درخواست بھی دے رکھی ہے ۔