فیصل آباد (آن لائن ) پنجاب میں پہلے بلدیاتی انتخابات کے بعد شیر علی گروپ نے مئیر کے لیے اپنا امید وار کھڑا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے اور آئندہ 2روز میئر گروپ پاور شو کرے گا ۔نجی ٹی وی کے مطابق مسلم لیگ ن فیصل آباد کے شیر علی گروپ نے دعویٰ کیا ہے کہ مئیر کے امیدوار کے لیے 78نشستیں درکار ہیں اور انکے گروپ کے پاس 84نشستیں ہیں ،شیر علی گروپ مئیر کے لیے اپنا امیدوار لائے گی اور اس کا اعلان آئندہ 2روز بعد پاور شو کے بعد کیا جائے گا ۔