جمعرات‬‮ ، 15 مئی‬‮‬‮ 2025 

عمران خان نے طلاق دینے کے بعد ریحام سے کیاگارنٹی مانگی ؟

datetime 1  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آبا(نیوز ڈیسک)عمران خان طلاق دینے کے بعد ریحام سے کیاگارنٹی مانگی ؟تہلکہ خیزانکشاف عمران خان چاہتے ہیں کہ ریحام خان طلاق کے بعد ذاتی معاملات کو میڈیا اور عوامی سطح پر منفی انداز میں مت لائیں اور دونوں فریقوں کی جانب سے ماضی پر خاموشی اختیار کی جائے تو طلاق کے بعد کے معاملات خوش اسلوبی سے حل ہو سکتے ہیں۔ عمران خان اس طلاق کا اختتام بھی جمائما جیسا چا ہتے ہیں۔ریحام خان اس بات کی یقین دہانی کرادیں تو طلاق کے بعدکے تمام معاملات ریحام کی خواہش کے مطابق طے کئے جائیں گے مگر اس کیلئے ریحام خان کو موثر یقین دہانی کرانا ہوگی۔تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے قریبی دوست کے ذریعے لندن میں ریحام خان کو پیغام بھجوایا ہے کہ ریحام کو یقین دہانی کرانا ہوگی کہ طلاق کے بعد ان کے کسی اقدام سے تحریک انصاف کی نقصان نہیں پہنچے گا۔روزنامہ جنگ کے صحافی حذیفہ رحمان کی رپورٹ کے مطابقریحام خان کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کی صورت میں ریحام خان کی چند شرائط پوری کرنے کو تیار ہوں۔عمران خان کے لندن میں قریبی دوست سنٹرل لندن کے ہوٹل میں ٹھہری ریحام خان کے پاس یہ پیغا م لے کر گئے ہیں اور ملاقات تین گھنٹے سے زائد جاری رہی ہے۔روزنامہ جنگ کو عمران خان کے معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ عمران خان نے ریحام خان کو لندن میں پیغام بھجوایا ہے کہ دونوں فریقین طلاق کے معاملے کو خاموشی سے حل کرلیں تو بہتر ہوگا۔اس حوالے سے عمران خان نے مزید کہا ہے کہ اگر ریحام خان اس بات کی یقین دہانی کرائیں کے دونوں فریقین کے اس معاملے کو لے کر میڈیا اور سیاسی حلقوں میں کوئی منفی بات نہیں کی جائیگی تو اس صورت میں ریحام خان کی مرضی کے مطابق طلاق کے بعد کے معاملات طے کرلئے جائیں گے اور تحریک انصاف کے سربراہ تمام مطالبات ماننے کو تیار ہونگے۔ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں کہ ریحام اپنے بہتر مستقبل کی طرف دیکھیں اور ویسا ہی طرز عمل اپنائیں جیسا عمران خان اور جمائما نے طلاق کے بعد اپنایا تھاتاکہ ریحام خان کی وجہ سے عمران خان اور تحریک انصاف کو نقصان نہ پہنچے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…