جمعہ‬‮ ، 17 جولائی‬‮ 2026 

محکمہ موسمیات کی آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی

datetime 17  جولائی  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز کے دوران آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیشنگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرہ عرب سے آنے والی مون سون ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں مسلسل داخل ہو رہی ہیں اورویک اینڈ کے دوران مزید شدت اختیار کرنے کا امکان ہے۔ پیر کو مغربی ہواﺅں کاسلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو گااس موسمی نظام کے زیر اثر کشمیر، 18(شام/رات)سے 25 جولائی (نیلم ویلی، مظفرآباد، راولاکوٹ، پونچھ، ہٹیاں، باغ، حویلی، سدھنوتی، کوٹلی، بھمبر، میرپور)میں تیز ہواﺅں / آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار/تیز موسلادھار بارش کی توقع ہے ،خیبر پختونخوا میں 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کے دوران دیر، چترال، سوات، کوہستان، ملاکنڈ، نوشہرہ، چارسدہ، کرک، ٹانک، لکی مروت، صوابی، شانگلہ، بٹگرام، بونیر، کوہاٹ، کرم، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، وزیرستان، باجوڑ، مہمند، خیبر، اورکزئی، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، پشاور، مردان اور ہنگو میں تیز ہواﺅں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔پنجاب/اسلام آباد میں 19 جولائی (شام/رات)سے23جولائی کےدوران اسلام آباد/راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاﺅالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیرآباد، فیصل آباد، خوشاب، سرگودھا، لاہور،شیخوپورہ، سیالکوٹ،نارووال، ساہیوال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور اوکاڑہ میں تیز ہواﺅں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران کہیں کہیں پر موسلادھار /تیز موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔20 جولائی سے 24 جولائی کے دوران نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ،بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں وقفے وقفے سے تیز ہواﺅں/ آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔اس دوران موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔گلگت بلتستان میں 18 جولائی (شام/رات)سے 25 جولائی کے دوران دیامر، استور، غذر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گانچھے اور شگر میں تیز ہواﺅں /آندھی اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے۔ اس دوران درمیانی سےموسلادھاربارش متوقع ہے۔بلوچستان میں 19 جولائی (شام/رات) سے 23 جولائی کے دوران ژوب، شیرانی، کوہلو، لورالائی ، سبی، نصیر آباد، جھل مگسی، جعفر آباد، بارکھان، ڈیرہ بگٹی اور خضدار میں تیز ہواﺅں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران چند مقامات پرموسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔سندھ میں صوبہ کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور شدید حبس رہنے کا امکان ہے تاہم 20 جولائی (شام/رات)سے 24جولائی کے دوران تھرپارکر،مٹھی، سکھر، لاڑکانہ، شکارپور، دادو اور جیکب آباد میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ممکنہ اثرات اور احتیاطی تدابیر کے تحت موسلادھار بارش ،تیز آندھی اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات (سولر پینلز، بجلی کے کھمبے، بل بورڈز وغیرہ)کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔ 20 سے 25 جولائی کے دوران بالائی خیبر پختونخوا (دیر، چترال، سوات، کوہستان، بونیر، مانسہرہ، ایبٹ آباد)، گلگت بلتستان، مری، گلیات اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔

بارشوں کے دوران کشمیر، مری و گلیات، شمال مشرقی پنجاب،اسلام آباد،خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، ڈیرہ غازی خان کے پہاڑی ندی نالوں اور شمال مشرقی بلوچستان کے بھی مقامی/ بر ساتی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔20 سے 23 جولائی کے دوران اسلام آباد/راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ، لاہور، سیالکوٹ، ملتان اور فیصل آباد میں موسلادھار بارشوں کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آنے کا خدشہ ہے۔سیاحوں اورمسافروں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پیشنگوئی کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں اور انتہائی احتیاط برتیں۔ کسانوں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ موسمی حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں اور مویشیوں کی حفاظت کا بھی خاص خیال رکھیں۔بارشوں کے باعث ملک کے بیشتر علاقوں میں جاری گرم اور حبس والے موسم میں نمایاں کمی آنے کا امکان ہے۔ تمام متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے اور کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…