جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

تولدے گیبریماریم کو پی آئی اے کی قیادت سونپنے کا فیصلہ

datetime 13  جولائی  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) نے ایتھوپین ایئرلائنز کے سابق سربراہ تولدے گیبریماریم کو ادارے کا نیا چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

دو باخبر ذرائع نے اس تقرری کی تصدیق کی ہے، تاہم کمپنی کی جانب سے تاحال باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔ذرائع کے مطابق نئی تقرری ایسے مرحلے پر کی گئی ہے جب پی آئی اے نجکاری کے بعد اپنے انتظامی ڈھانچے کو مضبوط بنانے اور آپریشنز کو بہتر بنانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔تولدے گیبریماریم کو عالمی فضائی صنعت میں ایک تجربہ کار منتظم تصور کیا جاتا ہے۔ ان کی قیادت میں ایتھوپین ایئرلائنز نے نمایاں ترقی کی، افریقہ کی سب سے بڑی فضائی کمپنی کا اعزاز حاصل کیا اور ادیس ابابا کو اہم بین الاقوامی ٹرانزٹ مرکز کے طور پر فروغ دیا۔اطلاعات کے مطابق ان کی شمولیت سے عارف حبیب گروپ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو پی آئی اے کی تنظیم نو اور بحالی کے منصوبے میں مزید تقویت ملنے کی توقع ہے۔ واضح رہے کہ نجکاری سے قبل قومی ایئرلائن کئی برسوں کے دوران تقریباً 2.8 ارب ڈالر سے زائد کے مالی خسارے کا سامنا کر چکی تھی۔عارف حبیب گروپ کے چیئرمین عارف حبیب سے اس حوالے سے رابطہ کیا گیا، تاہم ان کی جانب سے کوئی باضابطہ مؤقف سامنے نہیں آیا۔پی آئی اے کے ایک سینئر عہدیدار نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ تولدے گیبریماریم کی تقرری کا فیصلہ کیا جا چکا ہے،

لیکن ان کے نام کا سرکاری اعلان تمام سکیورٹی کلیئرنس مکمل ہونے کے بعد کیا جائے گا۔دوسری جانب پی آئی اے کے ایک بڑے شیئر ہولڈر نے بھی اس تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ تولدے گیبریماریم ایک تجربہ کار اور کامیاب منتظم ہیں، جنہوں نے ماضی میں مختلف اداروں کی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔یہ پیش رفت حکومت پاکستان کی جانب سے گزشتہ ہفتے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز کارپوریشن لمیٹڈ (PIACL) کی نجکاری کے پہلے مرحلے کی تکمیل کے اعلان کے بعد سامنے آئی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…