جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

لاہور، 12 سالہ گھریلو ملازمہ مبینہ تشدد سے جاں بحق

datetime 11  جولائی  2026 |

لاہور(این این آئی) نصیر آباد کے علاقے میں مبینہ تشدد کے بعد 12 سالہ گھریلو ملازمہ کنیز فاطمہ جاں بحق ہو گئی۔

پولیس نے بچی کے والد جاوید کی مدعیت میں قتل کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔پولیس کے مطابق کنیز فاطمہ فیصل آباد کی رہائشی تھی اور گزشتہ ایک ماہ سے صوفی اعجاز کے گھر گھریلو ملازمہ کے طور پر کام کر رہی تھی۔ایف آئی آر کے مطابق والد جاوید کے مطابق مالک کی بہو نے انہیں فوری لاہور پہنچنے کے لیے کہا۔

وہ اپنی اہلیہ اور بھائی کے ہمراہ لاہور پہنچے تو بتایا گیا کہ ان کی بیٹی گلاب دیوی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔ والد کے مطابق ہسپتال پہنچنے پر ڈاکٹروں نے بتایا کہ کنیز فاطمہ مردہ حالت میں لائی گئی تھی۔والد نے مقدمے میں الزام عائد کیا ہے کہ کوٹھی مالکان نے ان کی 12 سالہ بیٹی پر تشدد کیا، جس کے نتیجے میں اس کی موت واقع ہوئی۔پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے منتقل کر دیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد سامنے آئے گی، جبکہ مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش جاری ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…