جمعرات‬‮ ، 03 ستمبر‬‮ 2026 

اسرائیلی وزیراعظم کے دوسرے بیٹے نے بھی اپنے نام سے والد کا نام نیتن یاہو ہٹا دیا

datetime 10  جولائی  2026 |

تل ابیب(این این آئی)اسرائیلی وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو کے بڑے بیٹے یائر نیتن یاہو نے قانونی طور پر اپنا نام یوناتان ہان رجسٹر کروا لیا ہے۔

اسرائیلی اخبار ہارٹز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نیتن یاہو کے بڑے بیٹے نے اپنے نام کی یہ تبدیلی تقریباً ڈھائی سال قبل کی تھی لیکن اب ٹیکس اتھارٹی کے سرکاری دستاویز سامنے آنے پر منظرعام پر آئی۔ان سرکاری دستاویز میں جہاں پہلے ان کا نام یائر نیتن یاہو درج تھا لیکن اب اسی شناختی کارڈ نمبر کے ساتھ نام یوناتان ہان درج ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ نام کی تبدیلی غزہ جنگ شروع ہونے کے بعد کی گئی۔تاحال نام کی اس تبدیلی کی کوئی سرکاری وجہ سامنے نہیں آئی البتہ اسرائیلی میڈیا رپورٹس میں دو اہم نکات سامنے آئے ہیں۔اسرائیلی وزیراعظم کے بڑے بیٹے کے نئے نام میں موجود لفظ “ہان” دراصل ان کی والدہ سارہ نیتن یاہو کے خاندان کا اصل خاندانی نام تھا جسے بعد میں تبدیل کر کے بن آرتسی کر دیا گیا تھا۔یائر نیتن یاہو نے اپنی والدہ کے خاندان کے اسی قدیم اور تاریخی نام کو اختیار کیا ہے جب کہ ان کے نام کے دوسرے لفظ “یوناتان” دراصل والد نیتن یاہو کے بڑے بھائی یعنی اپنے تایا کی یاد میں رکھا۔

یائیر کے تایا 1976 میں اینٹیبے آپریشن کے دوران ہلاک ہوئے تھے اور اسرائیل میں انھیں قومی ہیرو کا درجہ دیا جاتا ہے۔یہ بات بھی حیرانی سے خالی نہیں کہ نیتن یاہو کے دوسرے بیٹے اوینر نیتن یاہو نے بھی ماضی میں بیرونِ ملک بعض سرکاری دستاویزات میں “آوی سیگل” کے نام سے اندراج کرایا تھا۔اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دونوں بیٹوں کی جانب سے اپنے ناموں میں تبدیلی اور والد یا خاندانی نام ہٹانے کا مقصد شاید وہ پشیمانی ہے جس کا غزہ میں بربریت کے بعد سے انھیں دنیا بھر میں سامنا کرنا پڑتا ہے۔سوشل میڈیا پر یہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ یائر نے اپنے والد کے خلاف بین الاقوامی قانونی کارروائیوں سے بچنے کے لیے نام تبدیل کیا ہے تاہم سرکاری سطح پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی جبکہ خاندان کی جانب سے بھی نام کی تبدیلی پر کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)


ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…