بدھ‬‮ ، 08 جولائی‬‮ 2026 

شارجہ سے کراچی آنیوالے طیارہ لاپتا،اس میں کون کون سوار تھا؟

datetime 8  جولائی  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) شارجہ سے کراچی روانہ ہونے والی لاپتا کارگو پرواز کے معاملے پر متعلقہ کمپنی نے اپنا باضابطہ بیان جاری کر دیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق طیارہ معمول کی پرواز پر کراچی آ رہا تھا، تاہم گزشتہ رات 9 بج کر 21 منٹ پر اس کا ایئر ٹریفک کنٹرول سے اچانک رابطہ منقطع ہو گیا۔کمپنی کے مطابق طیارے میں عملے کے پانچ ارکان موجود تھے، جن میں کپتان محمد رضوان ادریس، فرسٹ آفیسر فیصل محمود، لوڈ ماسٹر محمد توفیق، انجینئر عارف صدیقی اور محمد حامد شامل ہیں۔دوسری جانب ذرائع نے بتایا ہے کہ تمام ریکارڈ کو محفوظ رکھنے کے لیے جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نجی ایوی ایشن کمپنی کے دفتر کو سیل کر دیا گیا ہے۔ ایک ایئر ٹریفک کنٹرولر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کے پائلٹ کی جانب سے آخری لمحات میں مے ڈے کال موصول نہیں ہوئی، جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہنگامی صورتحال اس قدر اچانک پیش آئی کہ مدد طلب کرنے کا موقع ہی نہ مل سکا۔

ذرائع کے مطابق متعلقہ طیارہ کچھ عرصہ قبل فنی خرابی کے باعث مرمت کے لیے شارجہ بھیجا گیا تھا، جہاں یہ تقریباً پانچ روز تک موجود رہا۔ مرمت مکمل ہونے کے بعد اسے فیری فلائٹ (بغیر کارگو کے) کراچی واپس لایا جا رہا تھا۔ابتدائی معلومات کے مطابق طیارے کی مرمت شارجہ میں Northern Techniques نامی کمپنی نے کی تھی، جس کے بارے میں بتایا جا رہا ہے کہ اس کا تعلق پاکستان کے ایک سابق مشیر برائے ہوابازی سے ہے۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے اے) کے ترجمان نے بتایا کہ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر کو فعال کر دیا گیا اور بحیرہ عرب میں طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا۔ اس کارروائی میں مختلف قومی ادارے مشترکہ طور پر حصہ لے رہے ہیں۔ادھر وزیراعظم نے نجی کارگو طیارے کے بحیرہ عرب میں لاپتا ہونے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے عملے کے پانچوں ارکان کے اہل خانہ سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے سول ایوی ایشن، پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کو ہدایت دی ہے کہ امدادی سرگرمیوں میں مزید تیزی لائی جائے اور طیارے کی تلاش کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں۔



کالم



ووزی ناں (Vozinha)


وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…