جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

داماد کے ہاتھوں ساس ، سسر اور بیوی ہلاک

datetime 25  جون‬‮  2026 |

جیکب آباد (این این آئی) ڈیرہ مراد جمالی میں داماد کے ہاتھوں ساس ، سسر اور بیوی قتل، لاشیں جیکب آباد منتقل۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے شہر ڈیرہ مراد جمالی کے محلہ غربی اقبال ٹاؤن میں ملزم نے فائرنگ کرکے جیکب آباد سے تعلق رکھنے والے تین افراد قتل کردیا، پولیس کے مطابق ملزم اسرار ہجوانی جمالی نے مبینہ طور پر اپنی بیوی دعا فاطمہ، سسر یاسین بروہی اور ساس مدیحہ کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا، واقعے کے بعد مقتولین کی لاشیں ضروری کارروائی کے لیے ڈیرہ مراد جمالی اسپتال منتقل کی گئیں جہاں پوسٹ مارٹم اور دیگر کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو جیکب آباد روانہ کردیا گیا، لاشیں جیکب آباد پہنچنے پر علاقے میں کہرام مچ گیا اور فضا سوگوار ہوگئی، مقتولین کے ورثاء مزمل حسین نے بتایا کہ ان کی بہن دعا فاطمہ کی شادی اسرار ہجوانی جمالی سے کی گئی تھی ان کے بقول والد یاسین بروہی اور والدہ مدیحہ اپنی بیٹی سے ملاقات کے لیے ڈیرہ مراد جمالی گئے ہوئے تھے کہ اس دوران ملزم نے فائرنگ کرکے تینوں کو قتل کردیا،

انہوں نے وزیر اعلیٰ بلوچستان اور آئی جی بلوچستان سے مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث ملزم کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے، ڈیرہ مراد جمالی پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر واقعہ گھریلو ناچاقی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے تاہم واقعے کے تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں اور جلد اسے قانون کی گرفت میں لایا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…