جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

پی ٹی اے کی ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے اہم ایڈوائزری جاری

datetime 19  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے سائبر فراڈ سے بچاؤ کیلئے ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

پی ٹی اے ایڈوائزری میں صارفین کو آن لائن اکاؤنٹس کے تحفظ کیلئے مضبوط اور منفرد پاس ورڈز استعمال کرنے کی تاکید کی گئی ہے، شہری مضبوط اور محفوظ پاس ورڈز استعمال کرنے کی عادت اپنائیں۔ایڈوائزری کے مطابق ڈیجیٹل دنیا میں محفوظ رہنے کیلئے دو مرحلہ جاتی تصدیق فعال کریں، ایک سے زائد اکاؤنٹس کیلئے ایک ہی پاس ورڈ استعمال کرنے سے گریز کریں، مختصر اور آسان پاس ورڈز سائبر خطرات میں اضافے کا سبب بن سکتے ہیں۔

ذاتی معلومات کو پاس ورڈ کے طور پر استعمال نہ کریں، نام، تاریخ پیدائش یا 1234 جیسے آسان نمبرز کو پاس ورڈ بنانے سے اجتناب کریں، اپنا پاس ورڈ کسی کے ساتھ شیئر نہ کریں، پاس ورڈز کو باقاعدگی سے تبدیل کریں۔پی ٹی اے اعلامیے میں ہدایت کی گئی ہے کہ فنگر پرنٹ یا چہرے کی شناخت جیسے بائیومیٹرک فیچرز کو ترجیح دیں، مضبوط پاس ورڈ، محفوظ ڈیجیٹل مستقبل کی ضمانت ہے، ڈیجیٹل سکیورٹی بہتر بنانے کیلئے شہری پی ٹی اے کی ہدایات پر عمل کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…