جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

مولانا طارق جمیل کو رولیکس گھڑی کا تحفہ، سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل

datetime 18  جون‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی) پاکستان کے معروف مذہبی سکالر مولانا طارق جمیل اور سوشل میڈیا شخصیت کاشف ضمیر کی حالیہ ملاقات کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد مختلف حلقوں میں بحث کا موضوع بن گئی۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کاشف ضمیر نے مولانا طارق جمیل کو ایک رولیکس گھڑی تحفے میں پیش کی، جسے مولانا نے قبول کر لیا، بعد ازاں کاشف ضمیر نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر بھی شیٔر کی، جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آنے لگیں۔مولانا طارق جمیل ملک کے معروف مذہبی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں، ان کے اصلاحی بیانات، دینی خطابات اور اسلامی تعلیمات پر مبنی گفتگو کو مختلف مکاتبِ فکر میں پذیرائی حاصل ہے، وہ شوبز، کاروباری، سیاسی اور ڈیجیٹل میڈیا سے وابستہ شخصیات سے ملاقاتوں کے باعث بھی اکثر خبروں میں رہتے ہیں۔ویڈیو کے منظرعام پر آنے کے بعد بعض سوشل میڈیا صارفین نے کاشف ضمیر پر تنقید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ وہ ماضی میں بھی مختلف شخصیات کو مبینہ طور پر قیمتی تحائف اور گھڑیاں پیش کرتے رہے ہیں، کچھ صارفین نے ویڈیو میں دکھائی جانے والی گھڑی کے بارے میں قیاس آرائیاں کرتے ہوئے اسے اصل رولیکس کے بجائے نقل قرار دیا، تاہم اس حوالے سے کوئی مصدقہ معلومات سامنے نہیں آئیں۔دوسری جانب کچھ صارفین نے مولانا طارق جمیل کی جانب سے تحفہ قبول کرنے پر بھی سوالات اٹھائے اور اس حوالے سے مختلف آراء کا اظہار کیاجبکہ متعدد افراد نے محتاط مؤقف اختیار کرتے ہوئے کہا کہ محض ایک ویڈیو کی بنیاد پر گھڑی کے اصل یا نقلی ہونے کے بارے میں حتمی رائے قائم نہیں کی جا سکتی۔

سوشل میڈیا پر جاری بحث کے دوران بعض صارفین نے طنزیہ تبصرے بھی کیے، جبکہ دیگر نے اس معاملے میں حقائق سامنے آنے تک غیر مصدقہ دعوؤں سے گریز کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔وائرل ویڈیو اور اس پر ہونے والی بحث نے ایک بار پھر کاشف ضمیر اور مولانا طارق جمیل کی ملاقات کو سوشل میڈیا کا موضوعِ گفتگو بنا دیا ہے، جبکہ صارفین مختلف زاویوں سے اس معاملے پر اپنی آراء کا اظہار کر رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…