منگل‬‮ ، 13 اکتوبر‬‮ 2026 

قومی فٹبال ٹیم نے فیفا آسیان کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی

datetime 13  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد(این این آئی)عالمی فٹبال تنظیم فیفا کی جانب سے مدعوکیے جانے کے بعد پاکستان فٹبال ٹیم نے افتتاحی فیفا آسیان کپ میں شرکت کی تصدیق کر دی ہے۔

فیفا آسیان کپ ایک نیا ریجنل نیشنل فٹبال ٹورنامنٹ ہے جسے فیفا اور ایسوسی ایشن آف ساتھ ایسٹ نیشنز (ASEAN) کے اشتراک سے شروع کیا گیا ہے۔ ایونٹ 21 ستمبر سے 6 اکتوبر تک انڈونیشیا میں کھیلا جائے گا جس میں خطے کی مختلف قومی ٹیمیں حصہ لیں گی۔رپورٹس کے مطابق پاکستان کے علاوہ میزبان انڈونیشیا، ملائیشیا، فلپائن، سنگاپور اور تھائی لینڈ کی ٹیمیں بھی ٹورنامنٹ میں شرکت کریں گی۔یہ پاکستان فٹبال کی تاریخ کا ایک اہم سنگِ میل ہوگا کیونکہ قومی ٹیم پہلی بار فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز اور براعظمی مقابلوں کے علاوہ کسی فیفا ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی۔یہ ٹورنامنٹ پاکستان کے لیے علاقائی سطح کی مضبوط ٹیموں کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو آزمانے اور بین الاقوامی سطح پر تجربہ حاصل کرنے کا بہترین موقع فراہم کرے گا خصوصا ایسے وقت میں جب ملک میں فٹبال دوبارہ ترقی کی جانب گامزن ہے۔

رپورٹس کے مطابق پاکستان کو اس ایونٹ میں شامل کیے جانے کے پیچھے فیفا اور پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف)کے صدر محسن گیلانی کے درمیان بڑھتے ہوئے روابط نے اہم کردار ادا کیا۔یاد رہے کہ حال ہی میں پاکستان فٹبال ٹیم نے مالے میں منعقدہ ڈائمنڈ جوبلی انٹرنیشنل ٹورنامنٹ کے فائنل میں افغانستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…