جمعرات‬‮ ، 01 اکتوبر‬‮ 2026 

دم کروانے کے بہانے ہوٹل لے جاکر 18 سالہ بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے والے سوتیلا باپ گرفتار

datetime 8  جون‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) لاہور کے علاقے ڈیفنس میں 18 سالہ لڑکی کے ساتھ مبینہ زیادتی کے الزام میں اس کے سوتیلے والد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق اطلاع موصول ہوتے ہی فوری کارروائی کا حکم دیا گیا، جس پر ایس ایچ او ڈیفنس اے محمد افضال نے پولیس ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد شاکر کو حراست میں لے لیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم متاثرہ لڑکی کو روحانی علاج (دم) کروانے کے بہانے ایک نجی ہوٹل لے گیا، جہاں اس پر مبینہ طور پر زیادتی کا الزام ہے۔ الزام کے مطابق ملزم نے متاثرہ کو واقعہ کسی کے سامنے بیان کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

حکام کے مطابق متاثرہ لڑکی کی والدہ کی درخواست پر ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ کیس کی حساس نوعیت کے پیش نظر تفتیش جینڈر سیل کے سپرد کر دی گئی ہے تاکہ تمام پہلوؤں کا تفصیلی جائزہ لیا جا سکے۔

ایس پی کینٹ نے بروقت کارروائی پر متعلقہ پولیس افسران اور ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین اور بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث افراد کے ساتھ قانون کے مطابق سختی سے نمٹا جائے گا اور انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)


نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…