اتوار‬‮ ، 31 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے اپنے ہزارویں ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 5 وکٹ سے شکست دیکر تاریخ رقم کر دی

datetime 30  مئی‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی) پاکستان کرکٹ ٹیم نے تین میچوں پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ اورپاکستان کے ہزارویں میچ میں آسٹریلیا کو پانچ وکٹوں سے شکست دیکر تار یخ رقم کر دی ،

مہمان ٹیم 45اوورز میں 200رنز پر ڈھیر ہوگئی ، آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے ،میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی، پاکستانی ٹیم نے پانچ وکٹوں کے نقصان پر42.3اوورز میں ہدف پورا کرلیا ،پاکستان کی جانب سے بابراعظم 69،غازی غوری 65رنز کے ساتھ نمایاں رہے ، اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ قرار پائے ،پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہوگئی ہے،سیریز کا دوسرا ون ڈے دو جون کو لاہور میں کھیلا جائیگا۔ ہفتہ کو راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر آسٹریلیا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔مہمان ٹیم 45ویں اوور میں 200 رنز بنا کر آل آئوٹ ہوگئی، آسٹریلیا کی جانب سے میٹ رینشا نے سب سے زیادہ 61 رنز بنائے جبکہ میتھیو شارٹ نے 55 رنز کی اننگز کھیلی،میتھیو کوہنیمن نے 24، ایلکس کیری نے 19 رنز بنائے۔

کپتان جوش انگلس 13، نیتھن ایلس 8، اولیور پیک 7 جبکہ مارنس لبوشین، کیمرون گرین اور تنویر سانگھا بغیر کوئی رن بنائے آئوٹ ہوئے۔اپنا پہلا میچ کھیلنے والے عرفات منہاس نے 5 وکٹیں حاصل کیں اوراس طرح عرفات منہاس ڈیبیو پر 5 وکٹ لینے والے پہلے پاکستانی بولر بن گئے،پاکستان کی جانب سے عرفات منہاس کے علاوہ ابرار احمد نے 2 جبکہ شاہین آفریدی، حارث رئوف اور سلمان علی آغا نے ایک ایک وکٹ لی۔201رنز کے تعاقب میں پاکستان کی جانب سے اننگز کا آغاز صاحبزادہ فرحان اور معاذ صداقت نے کیاتاہم معاذ صداقت 25 کے مجموعی سکور پر 8رنز پرپویلین لوگئے جبکہ صاحبزادہ فرحان 49 کے سکور پر 28 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئے جس کے بعد بابراعظم اور وکٹ کیپر بلے باز غازی غوری نے سکور آہستہ آہستہ آگے بڑھایااور تیسری وکٹ کی شراکت میں 127 رنز بنائے۔ بابراعظم 176 کے مجموعی سکور پر 4چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 69 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، بابر اعظم کے پویلین لوٹنے کے بعد عرفات منہاس میدان میں اترے ۔ اس موقع پر غازی غوری نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 65رنز کی اننگز کھیلی اور جب وہ پویلین لوٹے تو اس وقت پاکستانی ٹیم کا سکور 185تھا جس کے بعد سلمان آغا بھی 6 رنز بنا کر پویلین لوگ گئے۔ عرفات منہاس 18 اور عبدالصمد ایک رنز بنا کر ناٹ آئوٹ رہے اور پاکستان نے 201کا ہدف پانچ وکٹوں کے نقصان پر42.3اوورز میں ہدف پورا کرلیا۔ آسٹریلیا کی جانب سے ایلس نے 2 جبکہ تنویر اور کوہنیمین نے ایک، ایک حاصل کی۔ شاندار کار کر دگی پر پاکستان کے عرفات منہاس مین آف دی میچ قرار پائے۔یاد رہے کہ پہلے ون ڈے کیلئے قومی ٹیم میں کپتان شاہین آفریدی، صاحبزادہ فرحان، معاذ صداقت، بابر اعظم، غازی غوری، سلمان علی آغا، عبدالصمد، شاداب خان، عرفات منہاس، حارث رف اور ابرار احمد شامل تھے ۔ نوجوان کھلاڑی عرفات منہاس ڈیبیو کیا۔یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 1000 میچ کھیلنے والی دنیا کی تیسری ٹیم بن گئی۔ پاکستان سے قبل بھارت اور آسٹریلیا کی ٹیمیں بھی ون ڈے کرکٹ میں ایک ایک ہزار میچز کھیل چکی ہیں۔

راولپنڈی کے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا پاکستان آسٹریلیا کا سیریز کا پہلا ون ڈے پاکستان کا 1000واں ون ڈے میچ تھا۔ پاکستان کے گزشتہ 999 میچز کی بات کی جائے تو گرین شرٹس نے 527 میچز میں کامیابی حاصل کی جبکہ 442 میچز میں ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا۔ اسی طرح قومی ٹیم کے 9 میچز برابری پر ختم ہوئے جبکہ 12 میچز بے نتیجہ رہے۔دلچسپ بات یہ ہے کہ پاکستان نے ابھی تک 400 کا ہندسہ عبور نہیں کیا، قومی ٹیم کا سب سے بڑا ٹوٹل 399 ہے جبکہ کم ترین اسکور 43 رنز ہے۔اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی نے کہا کہ پاکستان کیلئے ہزارویں میچ میں شرکت اور کپتانی کرنا اعزاز کی بات ہے۔انہوںنے کہاکہ پوری ٹیم کیلئے یہ تاریخی موقع ہے، کوشش کریں گے کہ عمدہ پرفارمنس پیش کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



لکڑی کا تختہ


خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…