جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

ذوالحج 1447 ہجری کا چاند کب نظر آنے کا امکان ہے؟ سپارکو نے ممکنہ تاریخ بتا دی

datetime 12  مئی‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)ذوالحج 1447ہجری کے چاند کی متوقع رویت سے متعلق سپارکو کی پیشگوئی سامنے آگئی ہے۔

سپارکو ترجمان کے مطابق نیا چاند 17مئی 2026ء کو رات 1بج کر 1منٹ پر پیدا ہونے کا امکان ہے جبکہ اسی روز شام کے وقت چاند کی عمر تقریباً 18گھنٹے 30 منٹ متوقع ہے۔ سپارکو کے مطابق پاکستان کے ساحلی علاقوں میں غروبِ آفتاب اور غروبِ ماہتاب کے درمیان تقریباً 60منٹ کا وقفہ ہوگا، جس کے باعث صاف موسم اور بہتر حدِ نگاہ کی صورت میں چاند نظر آنے کے امکانات روشن ہیں۔ فلکیاتی اعداد و شمار کی بنیاد پر سپارکو نے امکان ظاہر کیا ہے کہ یکم ذوالحج 1447ہجری 18مئی 2026ء بروز پیر کو ہوگی جبکہ عیدالاضحی 27مئی 2026بروز بدھ منائے جانے کی توقع ہے۔

سپارکو نے واضح کیا ہے کہ یہ تمام اندازے فلکیاتی حسابات پر مبنی ہیں جبکہ ذوالحج کے چاند کی رویت سے متعلق حتمی اعلان مرکزی رویتِ ہلال کمیٹی کرے گی، کمیٹی ملک بھر سے موصول ہونے والی معتبر شہادتوں کی بنیاد پر باضابطہ فیصلہ سنائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…