جمعہ‬‮ ، 21 اگست‬‮ 2026 

نئے تعلیمی سیشن کا آغاز ! حکومت نے والدین کی بڑی مشکل آسان کردی

datetime 9  مئی‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) پنجاب کے سرکاری اسکولوں میں مفت درسی کتب کی فراہمی کو مؤثر بنانے کے لیے محکمہ تعلیم نے نئے طریقہ کار کی منظوری دے دی ہے۔

نئے تعلیمی سال کے آغاز سے پہلے طلباء تک کتابوں کی بروقت ترسیل یقینی بنانے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری منصوبے کے مطابق مختلف جماعتوں کے لیے نئی اور پرانی کتابوں کی تقسیم کا الگ نظام متعارف کرایا گیا ہے۔ پہلی سے تیسری جماعت تک تمام طلباء کو مکمل طور پر نئی کتابیں فراہم کی جائیں گی، جبکہ چوتھی اور پانچویں جماعت کے 80 فیصد طلباء نئی کتب حاصل کر سکیں گے۔ اسی طرح چھٹی سے دسویں جماعت تک نصف طلباء کو نئی کتابیں دی جائیں گی۔دسویں جماعت کے نصاب میں تبدیلی کے باعث اس کلاس کے تمام طلباء کو سو فیصد نئی کتابیں فراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ باقی طلباء کے لیے “بک بینک” اسکیم کے تحت قابلِ استعمال پرانی کتابیں مہیا کی جائیں گی، جو سابق طلباء سے جمع کی جائیں گی۔

اس مقصد کے لیے اسکول انتظامیہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ تعلیمی سال مکمل کرنے والے طلباء سے کتابیں واپس لے کر محفوظ کی جائیں تاکہ ضرورت مند بچوں کو دوبارہ فراہم کی جا سکیں۔حکام کے مطابق پنجاب کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں کے ویئر ہاؤسز میں نئی درسی کتب پہنچا دی گئی ہیں۔ کتابوں کی تقسیم طلباء کی تازہ انرولمنٹ کے مطابق کی جائے گی تاکہ ہر طالب علم تک مقررہ وقت پر کتابیں پہنچ سکیں۔محکمہ تعلیم نے متعلقہ افسران کو شفاف اور منصفانہ تقسیم یقینی بنانے کی سخت تاکید کی ہے تاکہ کسی بھی بچے کی تعلیم متاثر نہ ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)


مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…