ہفتہ‬‮ ، 15 اگست‬‮ 2026 

پاک فضائیہ کی جانب سے چینی طیاروں سے بھارتی طیارے گرانے کے بعد چینی کمپنی کے طیاروں کی فروخت دگنی ہوگئی

datetime 29  اپریل‬‮  2026 |

اسلا م آباد (نیوز ڈ یسک) بھارت کے ساتھ جنگی کشیدگی کے دوران پاک فضائیہ کی جانب سے چینی ساختہ طیاروں کے استعمال اور بھارتی رافیل سمیت کئی جنگی جہاز مار گرانے کے بعد چینی دفاعی کمپنی کے طیاروں کی طلب میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

امریکی جریدے بلوم برگ کے مطابق چینی طیارہ ساز ادارے اے وی آئی سی چینگڈو ایئرکرافٹ کارپوریشن کی رواں سال پہلی سہ ماہی میں فروخت تقریباً دوگنی ہو گئی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ برس کمپنی کی مجموعی آمدنی 16 فیصد اضافے کے بعد 11 ارب ڈالر تک پہنچ گئی، جبکہ منافع میں 6.5 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جو ادارے کی تاریخ کا بلند ترین منافع قرار دیا جا رہا ہے۔بلوم برگ کے مطابق کمپنی کے سنگل انجن ملٹی رول جے-10 لڑاکا طیارے گزشتہ سال مئی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے دوران استعمال ہوئے تھے۔ دعویٰ کیا گیا کہ پاک فضائیہ نے انہی طیاروں کے ذریعے فرانسیسی ساختہ رافیل سمیت متعدد بھارتی جنگی جہاز تباہ کیے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ تنازع ان چند مواقع میں شامل تھا جہاں جدید چینی ہتھیاروں کو حقیقی جنگی حالات میں آزمایا گیا۔

دوسری جانب بھارت نے بھی اس دوران اپنے کچھ طیاروں کے نقصان کا اعتراف کیا تھا، تاہم تباہ ہونے والے جہازوں کی تعداد ظاہر نہیں کی گئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)


1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…