پیر‬‮ ، 27 جولائی‬‮ 2026 

ایک ہی خاندان کے 9 نوجوانوں کی اپنی ہی 9 کزنز سے اجتماعی شادی، ویڈیو وائرل

datetime 25  اپریل‬‮  2026 |

شجاع آباد(این این آئی) ایک ہی خاندان کے 9 نوجوان اپنی ہی 9 کزن کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے، شادی کی تقریب سنت نبوی ۖکے مطابق سادگی سے ہوئی جس میں نوجوانوں نے جہیز لینے سے بھی انکار کیا۔

اجتماعی شادی کی تقریب سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی، صارفین نے نوجوانوں کو ”ہیرو”قرار دیدیا کیونکہ ایسی نظیر عصر حاضر میں نہیں ملتی ۔ محمد کاشف، محمد عاصم، محمد امین، محمد نعیم، محمد نوید، محمد راشد، محمد بلال، محمد شہباز ، محمد علی نے مشاورت سے یہ فیصلہ کیا کہ وہ لڑکی والوں پر کسی قسم کا مالی بوجھ نہیں ڈالیں گے، ایک ہی چھت تلے 9 باراتیں اور پھر ایک ہی دن ولیمہ منعقد کیا۔ ایک ہی خاندان کے 9 دولہوں کو دیکھ کر جہاں باراتیوں کا جوش و خروش دیدنی تھا، وہاں سادگی کے اس منظر نے ہر آنکھ کو متاثر کیا۔

جوڑوں کے والدین اور رشتہ داروں نے کہا کہ ہمارا مقصد ریکارڈ بنانا نہیں بلکہ معاشرے کو یہ بتانا ہے کہ اگر ہم اپنی بچیوں اور بچوں کی شادیوں کو آسان بنا دیں، تو کوئی بھی بیٹی اپنے گھر میں نہیں بیٹھی رہے گی۔عوامی حلقوں نے کہاکہ سنہری حروف سے لکھی جانے والی یہ شادی ایک تحریک ہے جو بیٹے بیٹیوں والوں کے لیے مشعل راہ ثابت ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ہمارا امیرالعظیم


امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…