جمعہ‬‮ ، 12 جون‬‮ 2026 

پی آئی اے کا حج آپریشن 2026 کا شیڈول جاری

datetime 18  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی فضائی کمپنی پی آئی اے نے حج 2026 کے لیے اپنے قبل از حج فلائٹ آپریشن کا شیڈول جاری کر دیا ہے،

جس کے تحت عازمین کی روانگی کا سلسلہ 19 اپریل سے شروع ہوگا۔ترجمان کے مطابق اس سال مجموعی طور پر 191 پروازیں آپریٹ کی جائیں گی، جن کے ذریعے 55 ہزار سے زائد حجاج کرام کو سعودی عرب منتقل کیا جائے گا۔ ان میں تقریباً 49 ہزار افراد سرکاری اسکیم کے تحت جبکہ 6 ہزار سے زائد نجی حج اسکیم کے عازمین شامل ہیں۔یہ پروازیں ملک کے مختلف شہروں اسلام آباد، کراچی، لاہور، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ اور کوئٹہ سے براہِ راست روانہ ہوں گی۔تفصیلات کے مطابق پہلی حج پرواز 19 اپریل کو سیالکوٹ سے رات 1 بج کر 55 منٹ پر مدینہ منورہ کے لیے روانہ ہوگی، جس میں 390 سے زیادہ عازمین سوار ہوں گے۔ اسی روز فیصل آباد سے بھی ایک پرواز تقریباً 150 حجاج کو لے کر روانہ کی جائے گی۔دیگر شہروں سے پروازوں کا آغاز مرحلہ وار ہوگا، جس کے تحت ملتان سے 20 اپریل، اسلام آباد اور کوئٹہ سے 21 اپریل، کراچی سے 23 اپریل جبکہ لاہور سے پہلی فلائٹ 24 اپریل کو روانہ کی جائے گی۔

اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد سے سب سے زیادہ یعنی 15 ہزار 400 سے زائد، کراچی سے 15 ہزار، لاہور سے 12 ہزار 377، ملتان سے 5 ہزار 383، کوئٹہ سے 4 ہزار 487، فیصل آباد سے 3 ہزار 680 اور سیالکوٹ سے 2 ہزار 75 عازمین کو منتقل کیا جائے گا۔پی آئی اے کا قبل از حج آپریشن 21 مئی تک جاری رہے گا۔ ادارے کے سی ای او نے متعلقہ عملے کو ہدایت دی ہے کہ عازمین کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے، جبکہ پاکستان اور سعودی عرب کے ایئرپورٹس پر رہنمائی کے لیے خصوصی انتظامات بھی کیے گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…