منگل‬‮ ، 15 ستمبر‬‮ 2026 

جائیداد رکھنے، خرید و فروخت کرنے والوں پر بڑی شرط عائد کرنے کی تیاری

datetime 8  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب میں جائیداد کے شعبے سے وابستہ افراد کے لیے اہم پیش رفت سامنے آئی ہے،

جہاں صوبائی حکومت نے پراپرٹی کے لین دین کو مزید شفاف بنانے کے لیے نئی قانون سازی کا فیصلہ کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب جائیداد کی رجسٹریشن کے عمل میں بائیو میٹرک تصدیق کو لازمی قرار دینے جا رہی ہے، جس کے لیے پنجاب اسمبلی میں رجسٹریشن (ترمیمی) ایکٹ 2025 پیش کر دیا گیا ہے۔ مجوزہ قانون کے تحت رجسٹریشن ایکٹ 1908 میں نمایاں تبدیلیاں کی جائیں گی۔بل میں یہ تجویز دی گئی ہے کہ جائیداد سے متعلق تمام لازمی دستاویزات کی رجسٹریشن کے ساتھ بائیو میٹرک تصدیق بھی ضروری ہوگی۔ مزید برآں، شناخت کے عمل میں الیکٹرانک دستخط (e-signature) کو بھی شامل کیا جائے گا تاکہ نظام کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے۔قانون کے تحت پنجاب لینڈ ریکارڈ اتھارٹی کو ایک جدید ڈیجیٹل ریکارڈ سسٹم قائم کرنے کی ذمہ داری دی جائے گی، جہاں تمام متعلقہ معلومات محفوظ رکھی جائیں گی۔

اس کے علاوہ بورڈ آف ریونیو اور آئی جی رجسٹریشن کو بھی متعلقہ اداروں کی نگرانی اور امور کو کنٹرول کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔پنجاب اسمبلی نے اس بل کو مزید جانچ پڑتال کے لیے متعلقہ کمیٹی کے سپرد کر دیا ہے، جس سے دو ماہ کے اندر رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ رپورٹ آنے کے بعد بل کو حتمی منظوری کے لیے ایوان میں پیش کیا جائے گا، جس کے بعد گورنر پنجاب اس کی منظوری دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



صرف ایک شخص کے لیے


کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آخری حصہ)

ہمارے زمانے میں معاشرہ لبرل تھا‘ لوگوں میں برداشت…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سترہواں حصہ)

ہماری گلی میں شراب کی دکان تھی‘ وہ چھوٹی سی تنگ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(سولہواں حصہ)

لالہ موسیٰ شہر میں ایک سرکاری اور تین پرائیویٹ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پندرہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں ڈاک خانہ اور ریلوے سب سے بڑے ادارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چودہواں حصہ)

ہمارے زمانے میں کرائے پر سائیکل ملتی تھی‘ یہ…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیرہواں حصہ)

میرا پورا بچپن چیری بلوسم شوپالش سے اپنے اور…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(بارہواں حصہ)

ہم بچپن میں دو سنگین مسائل کا شکار تھے‘ ٹیلی…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مقدس مہینہ ایک بار پھر ہمارے درمیان…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(گیارہواں حصہ)

ہم ڈاک خانے والی گلی میں رہتے تھے‘ گلی کے شروع…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)

ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…