جمعرات‬‮ ، 30 جولائی‬‮ 2026 

ایران کے پاس 48 گھنٹے باقی ہیں، کوئی معاہدہ کر لے یا آبنائے ہرمز کھول دے، ورنہ اس پر قیامت ٹوٹ پڑے گی: ڈونلڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان

datetime 4  اپریل‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر سخت پیغام دیتے ہوئے نئی مہلت کا اعلان کیا ہے

اور خبردار کیا ہے کہ اگر شرائط پوری نہ کی گئیں تو سنگین نتائج سامنے آ سکتے ہیں۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ٹروتھ سوشل‘ پر جاری اپنے بیان میں ٹرمپ نے یاد دلایا کہ انہوں نے پہلے ایران کو 10 دن کا وقت دیا تھا تاکہ وہ کسی معاہدے پر آمادہ ہو جائے یا آبنائے ہرمز کو کھول دے۔ان کا کہنا تھا کہ اب وہ مہلت ختم ہونے کے قریب ہے اور ایران کے پاس صرف 48 گھنٹے باقی رہ گئے ہیں، بصورت دیگر سخت ردعمل کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔واضح رہے کہ مارچ کے اختتام پر امریکی صدر نے ابتدائی طور پر ایران کو دو دن کی مہلت دی تھی، تاہم بعد میں ممکنہ مثبت پیش رفت کے اشاروں کے باعث اس مدت میں 10 دن کی توسیع کر دی گئی تھی۔اسی دوران پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے کی کوششیں بھی کی گئیں، جس کے بعد وقتی طور پر ڈیڈ لائن میں نرمی کی گئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Foot In The Door


خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…